ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
موٹے آدمیوں کی حکایت ایک جگہ ایک چودہرائن تھیں(چودہری وہاں رئیس کو کہتے ہیں ) ان کا آبدست تو نوکرنی کیا کرتی تھیں ۔ بعضے موٹے آدمیوں کو سنا کہ ان کا آبدست کپڑے کے تھان سے کیا جاتا ہے دو آدمی کھڑے ہوکر ادھر ادھر کو کھینچتے ہیں اور سقہ پانی ڈالتا ہے یہ کیا زندگی ہے خدابچائے ۔ ایک معنی خیز مجادلت اور مشفقانہ نصیحت مجمع میں ایک صاحب نئے فیشن کے تھے انہوں نے اولا باتوں میں بہت عقیدت ظاہر کی اور ان کے خاندان کے حضرت سے تعلقات تھے انہوں دوروپے حضرت والا کی خدمت میں پیش کئے گئے حضرت نے عذر کیا۔ مگر اصرار کیا گیا ۔ حضرت والا نے پرانے تعلقات کی وجہ سے دو روپے لے لئے ۔ روح اللہ افضل القاب نہیں ہے ذرا دیر کے بعد انہوں نے سوال کیا کہ روح اللہ لقب ہے حضرت عیسی علیہ السلام کا اور یہ ایسا لقب ہے جس کی برابر کوئی نہیں ہوسکتا ( مطلب یہ ہے کہ قرآن شریف سے افضلیت حضرت عیسی علیہ السلام کی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ثابت ہوتی ہے ۔ ) فرمایا خاص حالت کے لحاظ سے روح اللہ کہا گیا ہے ۔ یعنی نفخ روح بلاواسطہ اب کی وجہ سے اور اس کا افضل القاب ہونا مسلم نہیں صرف خصوصیت موقع کا لقب ہے ۔ سائل نے کہا یہ حالت یعنی نفخ روح بلاواسطہ افضل حالات ہے فرمایا آدم علیہ السلام بلا ماں باپ کے پیدا ہوئے یہ حالت اس سے بھی زیادہ افضل ہوئی تو حضرت عیسی علیہ السلام سے آدم علیہ السلام افضل ہوئے ۔ کہا عیسائی اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ افضلیت حضرت عیسی علیہ السلام کی ان پر یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے گناہ ہوا ۔ اور حضرت عیسی سے کوئی گناہ نہیں ہوا ۔ فرمایا وہ گناہ نہیں،دلیل فَنَسِیَ آدَمُ ونَسِیَت ذُریتہ نسیان سے گناہ نہیں ہوتا اور نفس جواب دے دیتا تو کوئی بات نہیں جب کوئی دوسرے سے بات کرتا ہے تو الٹی سیدھی کچھ نہ کچھ ہانکے ہی جاتا ہے کسی کے بندکئے زبان تھوڑا ہی بند ہو سکتے ہے ۔ نفس جواب تو کوئی بات نہیں ہے ۔ شیطان نے حق تعالی کو جواب دے دیا دیکھنا تو یہ چاہئے کہ جواب ٹھیک بھی ہے یا نہیں ۔ یوں تو شیطان نے بھی اللہ میاں کو جواب