ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
وساوس کا علاج 183 ـ فرمایا ہمارے حاجی صاحب نے وساوس کا ایک عجیب علاج تجویذ فرمایا کہ اگر بکثرت واقع ہوں اور دفع نہ ہوں تو اس مراقبہ میں مصروف ہو جاؤ کہ اللہ اکبر حق تعالی نے قلب بھی کیا عجیب چیز بنائی ہے کہ اس میں دریا کی سی موجیں اٹھتی ہیں اور کسی طرں نہیں رکتیں تو اس طرح سے وساوس صنع الہی کے لئے مشاہدہ کا آلہ بن جاویں گے جو ایک باطنی علامت ہے ـ ذکر بالجہر ریا نہیں 184 ـ فرمایا حضرت مولانا گنگوہی نے ایک صاحب کو ذکر بالجہر بتایا انہوں نے عرض کیا کہ اس میں تو ریا ہو گی فرمایا جی ہاں اس میں ریا ہو گی اور اگر چپکے چپکے ذکر کی ہیئت بنا کر بیٹھو گے تو کیا لوگ یہ نہ سمجھیں گے کہ معلوم نہیں کہ عرش کی سیر کر رہے ہیں یا کرسی کی تو یہ ریا نہ ہو گی ـ ایضا 185 ـ فرمایا ایک صاحب نے حضرت مولانا گنگوہی سے عرض کیا کہ ذکر میں نیند بہت آتی ہے حضرت نے علاج ارشاد فرمایا کہ ایسے وقت میں حدیث میں ہے فلیر قد یعنی جب نیند آ جائے سو جاؤ پھر اپنی طرف سے افادہ فرمایا کہ میری سمجھ میں تو یہ بات آئی ہے کہ ذکر جہر میں جو ریا کا شبہ ہوتا ہے یہ بھی نفس کا بہانہ ہے کہ ذکر جہر کرنے میں اگر کسی دن آنکھ نہ کھلی تو اہل محلہ پر قلعی کھلی جائے گی ـ اس لئے آہستہ آہستہ ہی کرنا چاہئے تاکہ کسی کو پتہ ہی نہ لگے سب معتقد رہیں نفس کے ان بہانوں کو شیخ ہی خوب سمجھتا ہے ـ قبض کا علاج 186 ـ فرمایا ہمارے حضرت کی خدمت میں ایک نقشبندی آئے اور قبض ہو گیا تھا ـ حضرت 2 ؎ خلق لکم ما فی الارض جمیعا اور عام نفع کیلئے ہے اللہ اللہ یہ میزبانی ہے اور مضرات کو حرام فرمایا ـ 3 ؎ دہلی والے جو حضرت کے طب میں استاد بھی تھے نفیسی کے چند سبق پڑھتے تھے ـ 12ج