ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
گفتگوئے عاشقاں در کار رب چوشش عشق است نے ترک ادب بے ادب ترینست زوکس درجہاں بادب ترینست زوکس درنہاں یعنی ظاہر میں بے ادب در جہاں کے یہ معنی ہیں کیونکہ ظاہر میں بے ادب باطن میں با ادب اور اب یہ حال ہے کہ ظاہر میں تو ادب ہے مگر باطن میں نہیں ـ دیکھئے ان پرانے لوگوں کی ہی خصوصیت ہے کہ باوجود بہت سے اختلافات کے محبت ہے ـ وصل صاحب نے عرض کیا کہ یہ ایڈیٹر صاحب آج کل تو نماز وغیرہ بھی خوب پڑھتے ہیں ـ تسبیح بھی پڑھتے ہیں فرمایا اس وقت یہ خوبیاں بھی ہیں پرانی خوبیوں کے ساتھ لیکن اگر کوئی برائی بھی ہو تو وہ ایسی ہے ـ جیسے اگر تل چہرہ پر ہو تو حسن ہے ـ بشرطیکہ تل ہی تل نہ ہوں اسی طرح محاسن کثیرہ کے ساتھ تھوڑا سا نقص بھی کمال کی زینت ہے ـ بے تکلفی 145 ـ فرمایا مجھ کو کوئی خادم بنائے تو میں تو بہت زیادہ اور بہت جلد بے تکلف ہو جاتا ہوں ـ تکلف تو میرے اندر ہے ہی نہیں مگر لوگ خواہ مخواہ میری فضول تعظیم کر کے درمیان میں ایک حجاب کھڑا کر لیتے ہیں ـ عمل 146 ـ ایک صاحب نے کسی کی نسبت کہا کہ یہ کچھ تو کرتے ہیں فرمایا جو لوگ کچھ کرتے ہیں وہ ان سے تو اچھے ہیں جو کچھ بھی نہیں کرتے جیسا ایک شخص روٹی پکاتا ہے وہ پکاتا تو ہے جیسے بھی پکاتا ہے وہ اس سے تو اچھا ہے جو پکاتا ہی نہیں محض دوسرے کی پکائی ہوئی میں عیب ہی نکالتا ہے ـ حضرت کی سیاست 147 ـ اپنی سیاست کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا لوگوں سے لڑائی تو ہے میری مگر الحمدللہ وہ ناراض نہیں ہیں ـ شاید کوئی اتفاق ہی سے ناراض ہو گا ـ وجہ یہ ہے کہ میں لڑتا ہوں مگر ان کی مصلحت سے لڑتا ہوں اپنی مصلحت سے نہیں لڑتا اس لئے وہ ناراض نہیں ہوتے ـ