ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
سکتا ہے اب صرف یہ بات رہ گئی کہ تعلق مع اللہ کیسے حاصل ہو ـ سنئے تعلق مع اللہ تعالی کے ظاہری و باطنی احکام پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے سے حاصل ہوتا ہے ـ مسلمانوں میں گاندھی سے بہتر لیڈر موجود ہیں 109 ـ فرمایا ایک صاحب نے مجھ سے دریافت کیا تھا کہ کیا مسلمانوں میں کوئی گاندھی جیسا سیاستداں مدبر نہیں کہ مسلمان اس کی پیروی کریں میں نے کہا یہ تو کوئی مشکل بات نہ تھی جس کو دریافت کرنے کی حاجت ہوتی اگر آپ ذرا بھی فکر سے کام لیتے تو سوال ہی کی ضرورت نہ پڑتی مجھ کو یقین بلکہ عین الیقین ہے کہ مسلمانوں میں ایک دو نہیں ہزاروں کی تعداد میں صرف گاندھی جیسے ہی نہیں بلکہ اس سے کہیں زائد موجود ہیں لیکن اگر مسلمان ان کی پیروی نہ کریں ان کی ہدایات کو تسلیم نہ کریں انکی کیا خطا ہے یہ تو مقتدیوں کی غلطی ہے ـ افسوس ہے کہ مسلمانوں کے دل میں بھی ایک غیر مسلم کی اس قدر عظمت ہے کہ تمام عالم میں ان کو کوئی مسلمان اس کا ہم پلہ نظر نہیں آتا ـ ایک ثقہ صورت مسلمان کا مضمون میں نے خود اخبار میں پڑھا ہے ـ کہ اگر نبوت ختم نہ ہوتی تو گاندھی نبی ہوتا استغفراللہ کچھ انتہا بھی ہے اس کفر پروری کی ان بزرگ کے نزدیک نبوت ایک ایسی ارزاں اور بے وقت چیز ہے کہ اس میں اللہ اور اسکی صفات ملانکہ کتب ، رسل حشر ، نشر ، دوزخ ، جنت کسی شے پر ایمان لانا شرط نہیں صرٖف ختم نبوت مانع ہو گئی ـ یہ جہالت اور بد تمیزی کا نتیجہ ہے کفار کے ساتھ میل جول اور قلبی تعلقات رکھنے کا اسی سلسلہ میں فرمایا ایک عالم صاحب نے ایک کتاب میں لکھا کہ انبیاء کی کامیابی کا راز ان کے استقلال میں مضمر ہے جس کی زندہ نظیر گاندھی موجود ہے ـ مؤلف صاحب نے یہ کتاب مجھ کو ہدیتہ بھیجی تھی ـ میں نے اس مقام کو دیکھنے کے بعد یہ لکھ کر واپس کر دی کہ جس کتاب میں مکذب رسالت کی ایسی تعریف و توصیف ہو میں اس کو اپنے ملک میں نہیں رکھنا چاہتا ـ انہوں نے جواب میں لکھا کہ میں نے اس مطبع کو جس میں یہ کتاب طبع ہوئی ہے لکھا تھا کہ اس مضمون کا رد شائع کر دو لیکن اہل مطبع نے اسے قبول نہیں کیا ـ میرے نزدیک یہ عذر نہایت کمزور ہے کیا مؤلف صاحب