ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
رعایات 148 ـ پھر اس ناراضی کے وقت میں بھی ہر قسم کی رعایت ملحوظ رکھنے کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا میں نے ایک شخص کو نکالا کسی بات پر وہ مسجد سے باہر جانے لگا تو میں نے کہا کہاں جاتا ہے ادھر جا مسجد کے اندر تاکہ ایسی جگہ تو بیٹھے کہ اس کا ارادہ ہو معذرت کرنے کا تو وہ کر سکے اور میں ارادہ کروں تو میں کر سکوں ـ نفس کا علاج 149 ـ فرمایا اس میں بھی لطف ہے کہ آدمی مسئلہ 1؎ مختلف فیہا بن کر رہے دنیا میں اس میں بھی نفس کا علاج ہے ـ ایسا نہ ہونے میں نا معلوم نفس کیا سمجھ جاوے ـ پنجشنبہ 1؎ 12 رجب 1357ھ مسجد خواص میں بعد عصر لطیفہ 150 ـ مصر سے عیادت کا خط آیا تو فرمایا کسی نے قہر ہی کیا کہ قاہرہ میں بھی خبر پہنچا دی ـ مروت 151 ـ فرمایا مولوی عبداسمیع 2؎ صاحب میرٹھ میں تھے شاعری میں غالب کے شاگرد تھے جب نائی خط بنانے بیٹھا تو یہ شعر پڑھا شعر انہی کا ہے یا کسی اور کا ؎ حلاق ہر دو دست ترا قطع واجب است اصلاح می دہی خط پروردگار را ان کے یہاں تو مولود شریف کا بہت اہتمام تھا یہ بھی میرٹھ کی اسی ریاست میں تھے جس میں والد صاحب تھے ـ جب میں میرٹھ میں حاضر ہوتا تھا اکثر لوگ وعظ کی فرمائش کیا کرتے تھے ـ میں وعظ میں متعارف تھا مولود شریف کا بھی تذکرہ نکیر کے ساتھ کیا کرتا مگر پھر بھی وہ ویسے ہی محبت و شفقت فرماتے تھے ـ ایک بار مولانا محمد قاسم صاحب میرٹھ تشریف لائے تو بعض لوگوں نے پوچھا 1؎ کہ کوئی اچھا کہے کوئی برا 12