ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
بسم اللہ الرحمن الرحیم دیباچہ احمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم وعلی الہ اصحبابہ اجمعین تربیت اسالک جس کا خلاصہ ہدیہ ناظرین کر رہا ہوں یہ عجیب و غریب کتاب ہے جو علاوہ نادر اور عدم النظیر ہونے کے مفید و دلچسپ بھی اسی قدر ہے کہ جس کو اس فن سے قدرے مناسبت ہو تو وہ بغیر تمام کئے نہیں رہ سکتا اس کی ضرورت و احتیاج مبتدی سے لے کر شیخ الشیوخ سے بے نیاز نہیں ـ یہ کتاب اصل میں روحانی مشکلات و امراض کا مطب ہے چنانچہ سالکین کے سوالات کے جواب میں جو حضرت مجدد الملت حکیم الامت مولانا تھانویؒ نے تحریر فرمایا یہ اسی کا مجموعہ ہے جس میں ان سینکڑوں غلطیوں کا جو اس فن میں مدت دراز سے پیدا ہو گئی تھی قلع قمع کیا گیا ہے ـ شاعرانہ مبالغہ نہیں وہم پرستی نہیں بلکہ مشاہدہ و تجربہ ہے کہ اگر اس کتاب کا روانہ ورد رکھا جائے تو انشاء اللہ ایک دن یار آید بکنار منزل مقصود پر فائز ہو گا ـ یہ کتاب ایک عرصہ تک رسالا الامداد میں شائع ہوتی رہی اور جب (7) حصے تک پہنچی تو رسالہ مذکور بعض وجوہ سے بند ہو گیا جس کے بعد سے ان حصوں کا دستیاب ہونا مشکل ہو گیا اور نیز اس کی طوالت کی وجہ سے ہر شخص کو اس کا مطالعہ بھی دقت سے خالی نہ تھا بعض اوقات ایک مسئلہ کے لئے مجھ کو پوری کتاب کی ورق گرادنی کرنی پڑتی تھی اس لئے مجھ کو خیال ہوا کہ سہولت کی غرض سے اس کے مضامین کی فہرست تیار کروں جب اس سے فارغ ہوا تو میرے محترم دوست مولانا شبیر علی صاحب نے مشورہ دیا کہ یہ فہرست صرف ان کے لئے مفید ہو گی جن کے پاس اصل کتاب ہو ـ و قلیل ماہم اس لئے اس فہرست کے معوانات کو اس طرح ضبط کیا جائے کہ خود مسئلہ بھی مختصر شکل میں معرض تحریر میں آ جائے جس کی تصویب حضرت پیرو مرشد نے بھی فرمائی ـ الحمد للہ ذالک کے خدائے تعالی نے