ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
نے پھر ثقل سماعت و درد اعصاب کا تذکرہ کیا طبیب نے اپنے اسی سابق جواب کا اعادہ کر دیا غرض یہ بوڑھے جو چکایت بھی کرتے طبیب یہی کہہ دیتا کہ بڑھاپے کی وجہ سے ہے ـ حتی کہ بڑے میاں کو غصہ آ گیا اور طبیب کے ایک دھول رسید کیا اور کہا بس تو نے یہی پڑھا ہے کہ جو مرض ہو وہ بڑھاپے کی وجہ سے ہی ہے ـ طبیب نے ہنس کر کہا کہ بڑے میاں میں آپ کی اس حرکت سے کبیدہ نہیں ہوا ـ یہ حرکت بھی بڑھاپے ہی کی وجہ سے ہے ـ واقعی یہ جو مشہور ہے کہ پیر و صد عیب بالکل درست ہے ـ حضرت حاجی صاحبؒ فرمایا کرتے تھے کہ جب میں یہ سنتا تھا کہ جوانی جانے سے زندگانی جاتی رہتی ہے تو تعجب ہوا کرتا تھا ـ مگر جب بڑھاپا آ گیا تو اس کی تصدیق ہو گئی اور معلوم ہو گیا کہ واقعی یہ مقولہ بالکل درست ہے ـ کانگریسی حکومت 118 ـ کانگریسی حکومت کی بد نظمیوں کے سلسلہ میں فرمایا کہ انگریزوں کو مدت سے حکومت کرتے کرتے تحمل و مآل اندیشی کی عادت ہو گئی تھی وہ ہوش سے کام کرتے تھے اور چونکہ کانگریس کی حکومت نئی نئی ہے ـ اس لئے جوش زائد ہے اور تشدد و سختی کر رہے ہیں ان کی وہی حالت ہو رہی ہے جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے ـ " واذا تولی سعی فی الاض لیفسد فیھا ویھلک الحرث والنسل واللہ لا یحب الفساد ( یعنی جب منافق کو حکومت مل جاتی ہے تو اس دوڑ دھوپ میں رہتا ہے کہ دنیا میں فساد برپا کرے اور زراعت اور مواشی کو ہلاک کر دے اور اللہ تعالی فساد کی باتوں کو پسند نہیں فرماتے ـ 12 ) تولی کے دو معنی ہیں ایک پیٹھ پھیرنے کے ـ دوسرے حاکم بننے کے ـ میں نے دوسرے ہی معنی کے لحاظ سے تشبیہ دی ہے ـ کانگریس کی غلطی 119 ـ فرمایا کانگریس کو چاہئے تھا کہ اتفاق سے جو موقع ہاتھ آ گیا تھا اس کو غنیمت سمجھتی اور دلجوئی و مراعات سے حکومت کرتی مگر اس سے ایسا نہ ہو سکا حتی کہ خود اس کے حمایتی بھی اسکی