ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
28 شعبان المعظم 1350ھ مجلس بعد نماز جمعہ ملفوظ 25: بدفہمی کا کوئی علاج نہیں فرمایا کہ ایک صاحب سے خط و کتابت ہو رہی ہے کچھ ذکرو شغل کرنا چاہتے ہیں میں میں نے لکھا تھا کہ قصد السبیل دیکھا کرو ـ لکھا کہ دیکھی تھی سمجھ میں نہیں آئی ـ میں نے لکھا کہ کسی سمجھدار سے سمجھ لو ـ آج لکھتے ہیں کہ میں اپنے ہادی اور آقا کے سوا کسی کو سمجھدار ہی نہیں سمجھتا فرمایا ان لوگوں کی اصلاح کس طرح کروں اس بدفہمی اور کوڑ مغزی کا میرے پاس کیا علاج ہے ـ ملفوظ 26: ایک خاتون کا خط اور درخواست بیعت فرمایا کہ ایک بی بی کا خط آیا ہے اس میں لکھا ہے کہ میں بیعت ہونا چاہتی ہوں اور اپنے خاوند کا پر چہ د ستخطی ہمراہ ہے فرمایا کیسے سلیقے کی بات ہے اب کیا عذر کر سکتا ہوں سیدھی سیدھی بات لکھی ہے اس لئے مرید کرنا ہی پڑ گیا جواب میں حضرت والا نے لکھا کہ بہشتی زیور کے مسائل پر اور قصدالسبیل کے وظائف و ہدایات پر اور میرے مواعظ کے نصائح پر عمل کرو تو اس شرط پر بیعت کرتا ہوں ـ ملفوظ 27 پیری کرنا بھی مشکل ہے فرمایا جیسے حکومت کرنا مشکل ہے ایسے ہی پیری کرنا بھی مشکل ہے کوئی راضی ہے کوئی شاکی ہے کوئی حاکی ہے کہاں تک ہر شخص کو خوش رکھا جا سکتا ہے ـ ملفوظ 28: پیر کے نام کے مطابق اسم باری تعالی تلاش کرنا فرمایا کہ ایک پیر کے نام مریدین وظیفہ پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا کا نام ہے یا وارث ـ میں نے کہا کہ ہاں ایک ہی تو نام ہے خدا کا یا وارث اور تم اس ہی نیت سے تو پڑھتے ہو ـ ایک صاحب نے عرض کیا کہ حیدر آباد سے ایک پیر آئے تھے فلاں مقام پر جب حلقہ کرتے تھے تو اس میں یا بھیک یا بھیک کے نعرے لگاتے تھے تبسم فرما کر بطور مزاح حضرت والا نے فرمایا کہ لا