ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
ملفوظ 288: صحبت کا بدل ایک صاحب نے حضرت والا سے بذریعہ خط بیعت کی درخواست کی تھی ـ دو چار دفعہ کی مکاتبت کے بعد حضرت والا نے تحریر فرمایا کہ کیا کچھ دن آپ میرے پاس خاموشی سے رہ سکتے ہیں ـ اگر نہیں رہ سکتے تو فرمائیں میں اس کا بدل لکھوں ـ انہوں نے عذر لکھا اور بدل پوچھا حضرت والا نے جواب میں تحریر فرمایا کہ احقر کی کتابیں کثرت سے دیکھنا اور کوئی کام بدوں پوچھے نہ کرنا ـ ملفوظ 289: شورش عشقی کا پیش آنا فرمایا ! کہ شورش عشقی کو محض اس شبہ سے فنا کرنا نہ چاہئے کہ شاید اس کے کوائف اور احوال کا تحمل نہ ہو سکے لیکن اگر عدم تحمل پیش آئے تو اس وقت شیخ سے اور اگر شیخ قریب نہ ہو تو خود اپنی تحقیق سے اس کی تعدیل کی تدبیر کی جائے ـ ملفوظ 290: شریعت و طریعت کے جامع کے لئے مشکل ہے فرمایا ! کہ ظاہری علماء کو کوئی مشکل نہیں کہ ظاہر دلائل پر فتوی دیدیں اور کہہ دیں کے ہمیں حال کی خبر نہیں ـ مشکل جامع بین الحقیقتہ والطریقتہ کو ہے جس کی یہ حالت ہے کہ ہر پہلو کی رعایت کرنا اس پر ضروری ہے حتی کہ بعض لوگوں نے ایسے اشکالات سے تنگ آ کر یہاں تک کہہ دیا ہے گرچہ ایسا کہنا سخت سوء ادب ہے ؎ القاہ فی الیم مکتو فا وقال لہ ٭ ایاک ایاک ان تبتل بالماء ( ہاتھ پیر باندھ کر دریا میں ڈال کر کہا جاتا ہے کہ خبر دار ! پانی کی نمی بھی نہ لگنے پائے درمیان قعر وریا بندم کردئی ٭ بازی گوئی کہ دامن ترمکن ہوشیار باش اور یہ تنگی عدم تحقیق کے سبب ہے ورنہ سب حقائق اپنے حدود پر ہیں ـ 16 رمضان المبارک 1350ھ بعد نماز ظہر یوم دو شنبہ ملفوظ 291: علم غیب سے متعلق ایک سوال کا جواب فرمایا ! کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مغیبات کثیرہ کا علم حاصل