ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
فرمایا کہ آقا اپنے نوکر کو چار روپیہ یتاہے اور کتنا کام لیتا ہے حق تعالٰٰی کی کتنی نعمتیں ہیں پھر مطالبہ کچھ بھی نہیں صرف چند چیزوں سے بچتا اور چند چیزیں کرتا ۔ 10 رجب المرجب 34ھ ملفوظ ( 483) مزاہب میں متردد ہند و کا مسلمان ہونا فرمایا تھانہ بھون کا ذکر ہے ایک ہندو تھا اس کو مذاہب کے اندر تردد تھا کہ کون سا مذہب حق ہے ۔ علم تھا نہیں جہاں تک اس سے ہوسکا اس نے بہت کچھ تحقیق کی لیکن تسلی نہیں ہوئی یہاں تک کہ اس کو یہ بھی شبہ تھا کہ خدا ہے یا نہیں ۔ بلاآخر تنگ ہوکر اس نے ایک روز دعا کی کہ کوئی زمیں آسمان کا پیدا کرنیوالا ہوگا تو سنتا ہوگا ۔ میں نے بہت تحقیق کی کہ کون سا مذہب حق ہے لیکن کچھ پتہ نہیں چلا اب میری کوشش سے تو باہر ہے آپ ہی میرے قلب میں اپنی قدرت سے پیدا کردیجئے کہ حق ہونا اس کے قلب میں آگیا ۔ غرض کرے تو فضل ہوجاتا ہے ۔ ملفوظ ( 484) حضرت مولانا محمد یعقوب کا صبر اور کشف ۔ حضرت مرزا مظہر جان جاں کا کشف ۔ حضرت مولانا محمدیعقوب صاحب کے اکثر مکاشفات صحیح ہوتے تھے ۔ حضرت مولانا محمد یعقوب کے مزار پر فاتحہ خوانی کرنے والے کو لقب ۔ مزار یعقوبی کی برکت ۔ سفید قلندر : مثنوی شریف میں یہ شعر آیا ہے جزنیاز وجز تضرع راہ نیست زیں تقلب ہر قلم آگاہ نیست فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحب کا جب انتقال ہوا تو ان کے چودہ آدمی گھر کے ان سے بیشتر چند ہفتوں کے اندر اندر مرچکے تھے بڑے صابر تھے کبھی نہ روئے نہ کوئی بے صبری کی بات منہ سے نکالی ہاں ایک مرتبہ تنہائی میں بیٹھے ہوئے میں سنا کہ یہ شعر پڑھ رہے ہیں جز بہ تسلیم ورضا کو چارہ درکف شیر نرخونخوارہ یہ شعر بھی مولانا رومی ہی کا ہے پھر حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی بابت