ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
اسباب نے بھی اسباب میں حکمت ثابت کی ہے ۔ معلوم ہوا کہ اسباب میں بالاجماع حکمتیں ہیں ۔ پھر مثنوی شریف میں یہ مضمون آیا کہ اسباب کے ذریعہ سے اسباب لاسباب پر نظر کرو اس پر حضرت نے فرمایا کہ اسی طرح اسباب موصل الی اللہ ہوجائیں گے کیونکہ مصنوع اپنے صانع کیلئے دلیل ہوا کرتا ہے ایک یہ مصلحت بھی اسباب میں نکلی ۔ ملفوظ ( 462) اسلام بزروشمشیر پھیلا اعتراض کا لطیف جواب اس اعتراض کا ذکر تھا کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا ہے ۔ فرمایا کہ مولانا محمد قاسم نے خوب لطیف جواب دیا تھا کہ اگر مان لیا جائے کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا تو ہم یہ پوچھتے ہیں کہ وہ شمشیرزن کہاں سے آئے کیونکہ ظاہر ہے کہ ایک دوشمشیر زن تو بزور شمیشر اسلام کو عالم بھر میں پھیلا نہیں سکتے تھے تو پس معلوم ہوا کہ شمشیر زن اصل علت اشاعت اسلام کی نہیں بلکہ اصل علت اور ہی ہے جس سے شمشیر زن پیدا ہوئے وہ حقیقت میں تو تائید حق ہے اور ظاہری سبب حضور ﷺ کے اخلاق ہیں اسلام پھیلا ہے اخلاق سے تلوار سے نہیں پھیلا ۔ دوران درس مثنوی میں فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کی عنایت ہوتی ہے خود اس پر ایسے واقعات ڈالتے ہیں جن سے اسباب کی تاثیر کی نفی ہوتی ہے ۔ ملفوظ ( 463) اہل الرائے کو یہاں آنے کی ترغیب نہ دو ایک صاحب نے اپنے والد کو بھی حضرت کی خدمت میں اپنے ساتھ لانے کیلئے ترغیب دی اور حضرت سے دعا واجازت کیلئے لکھا حضرت نے صاف انکار لکھ کر بھیجا کہ جب ان کو خود رغبت نہیں تو ہرگز ترغیب نہ دی جائے وہ صاحب حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اخیر میں وہ راضی بھی ہوگئے تھے لیکن فلاں شخص نے بہکا دیا ۔ حضرت نے فرمایا کہ ان کو خود ہی شوق نہ آیا تھا تو آُپ کو ہر گز ترغیب نہ دینی چاہیے تھی ۔ میں تو یہی لکھ بھی چکا تھا ۔ دین تو مطلوب ہونا چاہیے کیوں کیسی کے درپے ہوں اجی تبلیغ اور اعلام تو ضروری ہے باقی درپے ہونا ضروری نہیں بلکہ میری رائے میں مضر ہے میں نے تو ایک وعظ التصدی للغیر مستقبل طور سے اسی کی بابت کہا ہے معلوم نہیں چھپائے یا نہیں ۔ بہت دن سے یہ مضمون ذہن میں تھا حق تعالٰی نے اس روز مفصل بیان کروادیا ۔ میں تو یہ مشورہ دیا کرتا ہو ں کہ اگر وہ لوگ اہل الرای نہیں