ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
کو مکروہ فرمادیا ہے سچ یہ ہے دو جماعتیں حکیم کہنے کے قابل ہیں ۔ صوفیہ اور فقہا بھی یہ دونوں جماعتیں حقیقت کو سمجھنے والی ہیں ۔ محض الفاظ پرست نہیں ہیں ۔ فقہا نے فہرست لکھ دی ہے جن حالات میں سلام کرنا مکروہ ہے ۔ ان میں یہ بھی ہے کہ جو طبعی یا دینی کام میں مشغول ہو چنانچہ کھانا کھاتے میں سلام مکروہ لکھا ہے اور باتیں کرنے کی اجازت دی ہے ۔ ملفوظ ( 458) بوتل ٹوٹ جائے تو خیردل نہ ٹوٹے ایک صاحب نے کچھ تیل عطرو غیرہ ہدیہ بذریعہ ڈاک بھیجا۔ بذریعہ خط دریافت کیا کہ صحیح وسالم پہنچ گئے ہیں یا نہیں ۔ فرمایا کہ اگر راستہ میں نقصان ہوجائے تو اطلاع نہیں کرنا چاہیے ایک تو بوتل ٹوٹی پھر دوسرے کا دل کیوں توڑے ۔ ملفوظ ( 459) حصول نسبت میں شیخ کی ضرورت ۔ مجاہدہ نسبت کیلئے علت نہیں فرمایا کہ شیخ کی بدولت نسبت باطنی آسانی کے ساتھ حاصل ہوجاتی ہے تنہا سینکڑوں برس مجاہدہ کرتے گذر جائیں جو کبھی میسر ہو ۔ یہ بھی فرمایا کہ نسبت باطنی موہوب من اللہ ہے ۔ مجاہدہ موقوف علیہ نسبت باطنی کو تو علت نہیں اور اگر علت ہے تو عادی علت حقیقی نہیں ۔ ملفوظ ( 460) بیان حقائق میں اہل اللہ میں تکلف نہیں ہوتا فرمایا کہ اہل اللہ تکلف سے کبھی حقائق نہیں بیان فرماتے ۔ جب دشمن ہوتا ہے تب فرماتے ہیں میں نے حضرت حاجی صاحب کے یہاں تو قریب قریب روز یعنی کثرت سے دیکھا کہ کوئی بات اگر پوچھی گئی اور اس وقت جوش نہ ہوا تو یوں فرما دیا کہ اس وقت طبیعت متوجہ نہیں گو اسی مضمون کو پیشتر بارہا فرما چکے ہوں لیکن یہ کبھی نہیں ہوا کہ تقریر یاد ہے جب پوچھا پڑھ دیا ۔ ملفوظ ( 461) ضعفاء کیلئے اسباب میں بڑی حکمتیں ہیں ۔ ضعفاء کی محبت حق اسباب کی بدولت محفوظ ہے ۔ اسباب کے بارے میں حضرت شاہ ولی