ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
عقائد کا خلاف اسلام ہونا ثابت کیا ۔ اس کے بعد یہ کہا کہ اب میں خود کچھ نہیں کہتا ۔ آپ ہی صاحبان پر چھوڑتا ہوں ۔ آپ خود فیصلہ فرمالیں کہ آٰیا ایسا شخص جس کے عقائد ہوں دائرہ اسلام میں رہ سکتا ہے کسی کو ذرا ناگوار نہیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا تسلیم کرتے جاتے ہیں پھر فرمایا کہ میں کریلہ تو کہلاتا ہوں لیکن خوب مصالحہ ملا کر اور مزیدار بناکر اور یہی حکم بھی ہے ۔ عظھم وقل تھم فی انفسھم قولا بلیغا وقال تعالٰی ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ والموعظۃ الحسنۃ وجادلھم بالتی ھی احسن : ورنہ محض دل آزادی سے کچھ فائدہ نکتا ۔ بجز اس کے کہ اور توحش ہوجائے اور راہ پر آتا بھی ہو تو نہ آئے ۔ ملفوظ ( 603) رمضان میں قرآن سنانے کی برکت ایک اہل کار حافظ صاحب سے فرمایا کہ بڑی برکت کی چیز ہے رمضان میں قرآن سنانا تجربہ کی بات ہے کہ سال بھر کا بھولا ہوا اس سے پھر یاد ہوجاتا ہے ۔ 24 شعبان المعظم 34 ھ ملفوظ ( 604) الفاظ القرآن کی مقصودیت ۔ پختہ مزار بنانے سے بزرگوں کی ارواح کو تکلیف ۔ بزرگوں کو قیمتی چیزوں سے نفرت ۔ سہ دری سے نفیس قالین کا اٹھوانا ۔ زھد عن الدنیا ۔ صفائی معاملات سفر کرانہ سے آج واپسی ہوئی ہے ۔ فرمایا کہ بڑٰی مشکل سے آنے دیا ہے کوئی امید نہیں تھی ۔ پھر فرمایا کہ دو دن اور دو رات ہوگئے نہ نیند آئی نہ کھانا کھایا گیا ۔ بہت ہی خستگی ہے اب تو تحنمل سفر بلکل نہیں ہوتا ۔ احقر نے کھانے کے لئے پوچھا تو فرمایا کہ بھوک نہیں ہے ۔ پھر تھوڑی دیر نہ آنے کی وجہ سے حس بھی باطل ہوگئی ہے ۔ اب تو سفر سے بہت ہی جی گھبراتا ہے دہلی کے سفرکا تکان ابھی رفع بھی نہیں ہوا تھا کہ یہ سفر کرنا پڑا اس لئے اور بھی طبعیت پر اس سفر کا زیادہ تکان محسوس ہوا یہ بھی فرمایا کہ اب تو سوائے تھانہ بھون کے کسی جگہ ہی جی نہیں لگتا ۔ یہ حالت معلوم ہوتی ہے ۔