ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
سب مٹ جائیگی کام میں لگے رہنا چاہئے یہ کوئی فرض نہیں طبعی بات ہے طبیعت کبھی کیسی کبھی کیسی ۔ آدمی دونوں وقت کھانا کھاتا ہے کسی وقت تو کھانا کھا کر طبیعت بحال ہوجاتی ہے اور کسی وقت کند ۔ یہ تھوڑا ہی ہوتا ہے کہ فورا علاج کرنے لگے اسے مرض نہیں کہتے بھائی وقت ہے ۔ بلکہ کبھی کبھی ایک آدمی دست بھی ہوجاتا ہے ۔ حکیم یہی کہے گا کہ یہ اتفاقی بات ہے مرض نہیں ہے پھر فرمایا کہ ایسے ہی عوراض اتفاقی طور پراس میں پیش آجاتے ہیں ۔ کچھ غم نہ کیجئے ۔ ملفوظ (412) گاؤں میں عارضی اجتماع کی وجہ سے جمعہ کا حکم فرمایا جس گاؤں میں عارضی اجتماع بوجہ میلہ وغیرہ کے ہوجائے اس سے وہ گاؤں ہونے سے خارج نہیں ہوتا ۔ اس لئے وہاں جمعہ جائز نہیں ۔ ملفوظ ( 413) نری فہمائش کافی نہیں ایک منی آرڈر میں تفصیل درج نہیں تھی واپس فرما دیا کہ ان کا ایک آنہ ضائع جائے گا اس جرمانہ سے یہ مرض جائے گا ۔ نری فہمائش کافی نہیں ملفوظ ( 414ٰ) ایک منٹ کیلئے بھی کسی پر بار نہ ہو مجلس خیر کے قواعد میں کچھ ترامیم ہوئی بیشتر جو شرکت کا وعدہ کرچکے تھے انکو دوبارہ اطلاع ترمیم کی گئی اور صاف لکھ دیا گیا کہ پچھلے وعدہ کا ذرا ثر اپنے پر نہ لیں ۔ یہ تجویز کرکے حضرت نے فرمایا کہ جی چاہتا ہے کہ ایک منٹ کے لئے بھی کسی کے قلب پر اپنی طرف سے بار نہ ہو ہم خود انہیں عدم شرکت کا نہانہ کیوں نہ بتلادیں ۔ ملفوظ ( 415) وقت کی جان نکال کر تعویز کا مطالبہ ایک صاحب بعد ازاں عصر تعویذ لینے آئے فرمایا کہ وقت کی جان نکال کر تعویذ لینے آئے ہو۔ ظہر کے بعد فورا آجانا چاہیئے ۔ اس وقت بہت تکلیف ہوتی ہے تعویذ لکھنے میں ۔ ملفوظ ( 416) بزرگوں میں دیکھنے کی بات فرمایا کہ بزرگوں میں یہ بات دیکھنا چاہیئے کہ حضور کی متابعت میں سے کتنا حصہ ملا ہے