ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
اور بھی مطلب خبط ہوجاتا ہے ۔ عرض کیا گیا کہ اپنے نزدیک توضیح کی غرض سے ایسا کیا جاتا ہے ۔ فرمایا کہ ایسی ہی توضیح کرنی ہے تویہ بھی لکھا کریں کہ فلاں سنہ میں پیدا ہوا تھا تاریخ میں میرا عقیقہ ہوا ۔ غیر ضروری توضیح سے تو اور بھی مطلب خبط ہوجاتا ہے ۔ بس جو اصل مضمون ہو اس پر اکتفا کرے ۔ مجھے تو غیر ضروری مضامیں کی آمیزش سے نہایت کلفت ہوتی ہے ۔ ملفوظ ( 661) حضرت کے مخالف شخص جو مصائب میں مبتلا رہتے تھے ۔ اس کے لئے معافی اور دعا اور دعا ۔ جانور کی اصلاح انسان سے آسان ہے ۔ ایک شخص جو اکثر امور میں خواہ مخواہ حضرت کی مخالفت کیا کرتے ہیں ہمیشہ مصائب میں مبتلا رہتے ہیں ایک صاحب نے عرض کیا کہ باوجود اس کے پھر بھی وہ مخالفت سے باز نہیں آتے فرمایا کہ میں تو حق تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ میری وجہ سے آپ اپنی کسی مخلوق پر ذرا برابر تکلیف نہ ڈالیں ان صاحب نے عرض کیا کہ دعا قبول ہونا نہ ہونا توآپ کے اختیار میں نہیں حق تعالٰٰی کو تو غیرت آتی ہے اس لئے انتقام لیتے ہیں جیسے حضرت مرزا مظہر جان جاناں کی دعا اس باب میں قبول نہیں ہوئی ۔ اس پر حضرت نے فرمایا کہ جو میرے اختیار کی بات نہیں اس کو میں کیسے کرسکتا ہوں ۔ باقی اپنی طرف سے تو میں سب کو دل سے معاف کرتا رہتا ہوں ۔ پھر فرمایا کہ حضرت حافظ شیرازی فرماتے ہیں بس تجربہ کردیم دریں دیر مکافات بادردکشا ہر کہ درافتاد برافتاد پھر ان صاحب نے ایسے شخص کی بابت کہا کہ اصلاح تو اس کی کرے جو آدمی ہو جانوروں کی اصلاح کون کرے حضرت نے فرمایا کہ جناب جانوروں کی اصلاح کا قصد نہ عدم اصلاح کا ایسے شخص کی بھی اصلاح ہوسکتی ہے اور ایک وہ ہے کہ عدم اصلاح کا ارادہ کر بیٹھے اس کی اصلاح تو نبی سے بھی نہیں ہوسکتی ۔ ملفوظ ( 662) دوسرے کی ولایت سلب کرلینے کی حقیقت ایک صاحب نے عرض کیا کہ ایک شخص ایک نقل بیان کرتے تھے کہ ایک بزرگ ایسے