ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
بھی مناسب ہے کہ ایسی چیزوں کی طرف التفات ہی نہ کرے اگر قاضی حقائق منکشف بھی ہوں تو ان کے علم کو مفوض بحق کرے اور اس تحقیق سے حضرت حاجی صاحب کی شان مجددیت اور اجتہاد بھی معلوم ہوگئی ہوگی ک وہ فرماتے ہیں کہ ایسی چیزوں کی طرف التفاوت ہی نہ کرے ۔ ملفوظ 255) صحت و ذریعہ معاش کی دعا فرمایا کہ ایک صاحب کا جو طبیب ہیں خط آیا ہے انہوں نے لکھا ہے کہ میں چونکہ عرصہ سے علیل ہوں اور باوجود معالجہ کے ابھی تک صحت نہیں ہوئی دوسرے معالجہ کے اخراجات اس قدر ہیں کہ جن کو میں برداشت نہیں کرسکتا تیسرے چونکہ سوائے مطب کے کوئی دوسرا ذریعہ میری آمدنی کا ہے نہیں اور مطب بھی بوجہ علالت بند ہے اس لئے اب آمدنی کا ذریعہ بھی کوئی نظر نہیں آتا ان وجوہ سے مجھ کو بیحد رنج و ملال ہے لہذا درخواست ہے کہ کوئی دعا ایسی تعلیم فرمائی جاوے کہ اس کا میں اس زمانہ میں ورد رکھوں میں نے ان کو لکھا ہے کہ میرا تو یہ معمول ہے کہ میں یہ پڑھا کرتا ہو اللھم عافنی واعف عنی احقر کاتب ملفوظ ہذا عرض کرتا ہے کہ اس کے بعد پھر ان طبیب صاحب کا خط آیا کہ اس دعاء کے ورد کے بعد سے بفضلہ تعالٰی مجھ کو کامل سکون ہے اھ ۔ پھر اس کے بعد ان کا دوسرا خط آیا کہ اب بفضلہ تعالیٰ مجھ کو صحت کاملہ ہے اھ ۔ (ملفوظ 256) عمل کے لئے صرف علم کافی نہیں ایک بار ایک اہل علم سے کسی غلطی کا صدور ہوا اس پرفرمایا کہ میں تو کہا کرتا ہوں اور تجربہ اور مشاہدہ بھی ہے کہ عمل کے لئے صرف علم کافی نہیں بلکہ اگر علم بھی ہو اور قصد بھی عمل کا ہوتب بھی کافی نہیں کیونکہ علم کے بعد اگر عمل کا قصد بھی ہوا تب بھی اس قصد سے صرف عمل کا حدوث ہوسکتا ہے باقی رہی استقامت کی امید اسکے لئے اس کی بھی ضرورت ہے کہ قلب کے