ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
پہنچا دیتے ہیں اور اس پہنچانے کا کچھ نہیں لیتے ۔ ان کا احسان ماننا چاہئے ۔ تنگ نہیں ہونا چایئے اور پھر حضرت اقدس مد ظلہم العالی نے فرمایا کہ ان حضرات کی آنکھوں کے سامنے ساری چیز کھلی ہوئی تھیں ۔ (ملفوظ 2) پابندی اصول بڑی چیز ہے ایک طالبعلم نے ملاقات چاہی تو بنار بعض اصول انکار فرما دیا پھر فرمایا کہ اصل میں لوگوں کو جاڑا چڑھتا ہے اصول سے میں ہر کام اصول سے چاہتا ہوں ۔ مجھے ملنے سے احتراز نہیں ۔ یہ تو اپنے محب ہیں ۔ مخلص ہیں محسن ہیں عنایت فرما ہیں ۔ مجھے تو دشمنوں سے بھی احتراز نہیں مگر یوں چاہتا ہوں کہ ہر چیز اصول سے ہو ۔ (ملفوظ 3) عاملین کی تراکیب تجربات کی بناء پر ہیں عاملین کے یہاں جو خاص ترکیبیں عملیات کرنے کی ہیں ان کا تذکرہ تھا اس کے متعلق استفسار پر فرمایا کہ یہ سب المامی نہیں ہیں زیادہ تر کچھ قیاسات ہیں کچھ مناسبات ہیں کچھ تجربے ہیں ۔ مثلا بچہ صحیح سالم پیدا ہونے کے لئے ایک مشہور عمل سورہ والشمس کا ہے جو حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے قول الجمیل میں نقل فرمایا ہے یہ بہت مفید عمل ہے جیسا کہ بارہا تجربہ کیا جا چکا ہے لیکن یہ سمجھ میں نہ آتا تھا کہ سورۃ والشمس کو بچہ کے صحیح سالم پیدا ہونے سے کیا مناسبت ۔ مدت کے بعد سمجھ میں آیا کہ اس سورۃ میں جو آیت ہے ونفس وما سواہا کہ قسم ہے نفس کی اور اس کی جس نے اس کو ٹھیک بنایا ۔ بس اتنے جزو سے مناسبت ہے ۔ اور ایسی ایسی مناسبتیں تو ہر آدمی بہت سی تجویز کرسکتا ہے ۔ چنانچہ میں بھی خود بہت سی چیزیں اسی قسم کی مناسبتوں کی بناء پر تجویز کر لیتا ہوں اور بہت دفعہ اثر بھی ہو جاتا ہے ۔ مثلا ایک بی بی جن کا شرعا مجھ سے پردہ نہیں مانگ نکال رہی تھیں اور باوجود کوشش کے سیدھی نہ نکلتی تھی ۔ میں