ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
(ملفوظ 171) کیفیات کی صورت ومعانی خواجہ صاحب نے حضرت والا سے عرض کیا کہ فلاں صاحب نے لکھا تھا کہ میرے اعمال میں معنی نہیں (کیفیات کے نہ ہونے پر افسوس لکھتا تھا ) اس لئے یہ معنی نہیں (تو ان کے فقدان کا کیا قلق بلکہ یہ کیفیات صورت ہیں اور معنے وہ ہوتے ہیں جو نظر نہیں آتے ۔ یہ سب خواب صاحب کی گفتگو تھی ۔ اس پر حضرت والا نے اس جواب کی خود ہی تعریف فرمائی اور پھر فرمایا کہ یہ جواب تو الہام ہے ۔ (ملفوظ 172) علماء کی تبلیغ فرمایا کہ لوگ علماء پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ وہ تبلیغ نہیں کرتے حالانکہ انہوں نے علماء کی تبلیغ کو دیکھا ہی نہیں اور پھر یہ کہ اگر علماء پر تبلیغ ضروری ہے تو تم پر عمل ضروری ہے تم کونسا عمل کر رہے ہو جو علماء پر اعتراض کر رہے ہو اور کچھ نہیں کم از کم ڈاڑھی ہی رکھ لو ۔ (ملفوظ 173) ایک اہل علم کے دریافت پر بدعت کے متعلق جواب ایک اہل علم نے دریافت کیا کہ آج کل اہل بدعت وغیرہ نے یہ طرز اختیار کیا ہے کہ جہاں بیٹھی گے اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے لگتے ہیں تو ایسے موقع پر اگر خاموشی اختیار کی جائے تو دوسروں کے گمراہ ہونے کا اندیشہ اور بولے تو فساد کا اندیشہ کیا کیا جاوے ۔ حضرت حکیم الامت دام ظلہ العالیٰ نے ارشاد فرمایا ایسی حالت میں فلا تقعدوا معھم حتی یخوضوا فی حدیث غیرہ پر عمل کرے اور اٹھتے وقت اتنا ضرور کہہ دے کہ میں ایسی باتیں نہیں سن سکتا یہ کہہ کر اٹھ جائے تو یہ بھی