ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
اشراح معلوم ہوتا ہے ۔ ( ملفوظ 251 ) حضرت گنگوہی کی زیارت پر اظہار تشکر حضرت مولانا رشید احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا تزکرہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ درسیات کے پڑھنے اور پڑھانے اور مجاہدہ اور ریاضت ان سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ ایسے حضرات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ۔ ان حضرات کو دیکھنے سے یہ سمجھ میں آگیا کہ اسلام کیا چیز ہے ۔ ( ملفوظ 252 ) العبرۃ بعموم الالفاظ میں ایک ضروری شرط مولاناسہول صاحب نے کچھ سوالات علمی فرمائے حضرت والا نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ اصول فقہ کا جو یہ مسئلہ ہے کہ العبرۃ العموم الا الفاظ لالخصوص المورد ۔ اس میں میرے نزدیک اتنی قید اور ضروری ہے کہ وہ عموم مراد متکلم سے متجاوز نہ ہو ۔ دلیل اس کی وہ واقعہ ہے جو حدیث میں آیا ہے کہ ایک شخص کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ سفر میں ہے اور بے ہوش پڑا ہے تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزہ رکھے ہوئے ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لیس من البر الصیام فی السفر تو یہاں پر اس حدیث کے الفاظ تو عام ہیں ہر مسافر کے لئے چنانچہ بعض نے یہی سمجھا مگر بعض صورت میں اذان صوم فی السفر سے اس کا تعارض ہوگا لیکن قرآئن سے کوئی مجتہد ذوقا یہ حکم کر سکتا ہے کہ حضور کو یہ عموم مقصود نہیں بلکہ اس قید کے ساتھ عموم مقصود ہے کہ جس کی ایسی حالت ہو جاوے اور جمہور کا یہی مذہب ہے پس معلوم ہوا کہ جمہور کے نزدیک اس اصولی مسئلہ میں عموم کے اندر عدم تجاوز از مراد متکلم کی قید متعبر ہے گو مصنفین نے تصریحا اس کا ذکر نہیں کیا ۔