ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
اس جاہل نے اس عاقل کو جس کو اس نے اس مشورہ سے خوش ہوکر اپنے اونٹ پر بیٹھا لیا تھا یہ کہہ کر کہ تیری عقل منحوس ہے تو بھی منحوس ہے اور تیرا مشورہ بھی منحوس ہے اپنے اونٹ پر سے اتار دیا اور پھر بدستور سابق ایک طرف غلہ ایک طرف ریت لادیلی ۔ اھ پھر فرمایا کہ کسی ایسے ہی مناسب موقع پر مولانا فرماتے ہیں ۔ آز مودم عقل دور اندیش را بعد ازیں دیوانہ سازم خویش را اور ایک مقام پر حسب معمول سلسلہ بہ سلسلہ چل کر اس مضمون پر آتے ہیں کہ اولیاء اللہ کو بوجہ قلت تجربات عدم التفات الی غیر اللہ جو لوگ غیر عاقل سمجھتے ہی یہ ان کا خیال غلط ہے ان میں تو اتنی عقل ہے کہ وہ اس عقل میں بالکل مست ہیں جس کی وجہ وہ دوسروں کو مجنون معلوم ہوتے ہیں اس مضمون کو مولانا نے اشعار میں بیان فرمایا ہے اور کیسے اچھے عنوان سے بیان فرمایا ہے ۔ مست عقل ست آں تو مجنونش مخواں اوگل سرخ ست تو خونش مخواں اوست دیوانہ کہ دیوانہ نشد مرعس رادید و درخانہ نشد ما اگر قلاش اگر دیوانہ ایم مست آن ساقی وآں پیمانہ ایم ( ملفوظ 114 ) حضرت ملا محمود کی سادگی اپنے استاد ملا محمود صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی سادگی اور بھولے پن کا ذکر فرما کر فرمایا کہ میں نے انتقال ان کو خواب میں دیکھا تو پوچھا کہ آپ کے ساتھ اللہ تعالٰی نے کیا معاملہ فرمایا ۔ کہا مجھے بخش دیا میں چونکہ طالب علم تھا میں