ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
کی تمنا نہ کرو ۔ وہاں اگر مڈ بھیڑ ہوہی جائے تو اس وقت استقلال سے کام لو ۔ ( ملفوظ 108 ) اپنے آپ کو بڑا سمجھنا دماغ کی خرابی کی دلیل ہے ایک سلسلہ میں فرمایا کہ اپنے کو بڑا سمجھنا سب سے بڑی دلیل خرابی دماغ کی ہے بالخصوص دوسرے بڑوں کے ہوتے ہوئے ۔ ( ملفوظ 109 ) مذمت دنیا میں اکابر کے اقوال ایک سلسلہ میں دنیا کی مذمت کا ذکر چلا تو اس کے متعلق بہت سے اشعار اور اقوال نقل فرماتے چلے گئے جن میں سے بعض منضبط کئے جاسکے ۔ مثلا فرمایا کہ دنیا کی مذمت کو امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ نے ایک جگہ عجیب عنوان سے بیان فرمایا ہے فرماتے ہیں کہ دنیا کی چیزوں میں سب سے زیادہ احب اور الذعورت ہے سو اسی کو دیکھ لیجئے کہ اس کہ اس کے جو اعضاء سب سے زیادہ حسین اور جمیل ہیں ان کی تو زینت کی جاتی ہے اور جو عضو سب سے زیادہ بدصورت اور قبیح ہے اس کا قصد کیا جاتا ۔ ہے امام صاحب کے الفاظ تقریبا یہ ہیں تتزین باحسن مواضعھا ویقصد منھا اقبیح مواضعھا اھ ۔ پھر فرمایا کہ دنیا میں اگر کوئی عیب بھی نہ ہو تو کیا یہی ایک عیب کچھ کم ہے کہ کسی کے پاس رہتی نہیں بعض اشعار جو اس وقت ضبط کرلئے گئے یہ ہیں ؛ عارفے خواب رفت درفکرے دید دنیا بصورت بکرے کرد ازوے سوال کائے دلبر بکر چونی باین ہمہ شوہر گفت یک حرف باتو گویم راست کہ مراہرکہ بودمرد نخواست وانکہ نامرد بود خواست مرا زان بکارت ہمیں بجاست مرا حضرت سعدی فرماتے ہیں اگر دنیا نباشد درد مندیم وگر باشد بمبرش پائے بندیم