ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
باقی جو کلمات کے خلاف شریعت ہیں ان کی کسی حالت میں اجازت نہیں اور ان کے اندر سالک کسی حال میں معذور نہیں قرار دیا جا سکتا جب تک کہ اتنا غلبہ ہو کہ جس کے اندر بالکل مضطر اور بے اختیار ہو جائے ـ (108) توحش کے دو امر پنجاب سے حضرت والا کے مجازین میں سے ایک صاحب کا خط آیا جس کے اندر انہوں نے لکھا تھا کہ میری طبیعت آج کل اس قدر متوحش ہے کہ اس توحش کے سبب سے میری زندگی تلخ ہے اور میں نے بہت کوشش کی مگر کسی طرح میری اس حالت کو سکون نہیں ہوتا بلکہ روز بروز میری اس وحشت میں ترقی ہوتی جاتی ہے اور سبب اس توحش کے دو امر ہیں ـ ایک تو یہ کہ دنیا کے اندر عام طور پر خلوص کا فقدان ہو جاتا ہے ـ دشمن تو دشمن تھے ہی مگر جو دوست ہیں ان کے اندر بی کوئی شخص نظر ایسا نہیں آتا جو کہ مخلص ہو اور اس کی دوستی کا مبنی محض خلوص ہو ـ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ بعض تحریکات اس وقت ایسی ہیں کہ جو اصول کے لحاظ سے بالکل غلط ہیں مگر مسلمان عام طور پر غیر قوموں کا ساتھ دے کر اس میں شرکت کر رہے ہیں ـ اور اس تحریک میں شرکت کی وجہ سے مسلمانوں کو بہت سخت نقصان پہنچ رہا ہے ـ اور صرف دنیا بلکہ مسلمانوں کا دین بھی اس تحریک میں شرکت کی بدولت تباہ ہو رہا ہے ـ مگر مسلمانوں کو اس کی بالکل پروا نہیں ـ اور سب سے زیادہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ علماء جو کہ مسلمانوں کے اصلی رہنما تھے اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنا شروع کریں گے تو یہ حضرات مسلمانوں کو اس غلط راستہ سے روکیں گے اور صحیح راستہ کی ہدایت کریں گے وہ بجائے اس کے کہ اپنا فرض منصبی سمجھ کر مسلمانوں کو صحیح راستہ کی ہدایت کرتے ـ خود بھی ان غلط اور مہلک تحریکات میں شریک ہو گئے ہیں اور بجائے اس کے کہ وہ اس تحریک کی غلطی کا اظہار کرتے اس کی ہر ممکن طریقہ سے تائید کر رہے ہیں تو یہ حالت دیکھ کر جو تھوڑی سی امید مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی باقی تھی وہ بھی جاتی رہی ہے اور اب مسلمانوں کی تباہی و ہلاکت بالکل قریب نظر آنے لگی ہے ـ لہٰذا عرض ہے کہ براہ کرم میری اس حالت کا کوئی علاج تجویز فرمایا جاوے ـ حضرت حکیم