ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
حضرت اقدس کو سورۃ حشر کی ایک آیت کی تفسیر بیان القرآن میں دیھکنی تھی کھولتے ہی سورہ حشر نکل آئی ۔ فرمایا کہ اللہ تعالی کی ایسی ایسی اعانتیں میں رات دن مشاہدہ کرتا ہوں اور احقر جامع عرض کرتا ہے کہ اس قسم کے بہت سے واقعات اشرف السوانح میں مذکور ہیں جنکو شوق ہو وہاں ملاحظہ فرمالیں ۔ (214) مناظرہ سے نفرت کا سبب ایک صاحب نے بذریعہ عریضہ اطلاع بھیجی کہ جس دن کی والدہ کو حضرت اقدس کا والا نامہ سنایا گیا کہ ان کو حضرت نے بیعت فرمالیا تو اس کو سن کر وہ بہت خوش اور مسرور ہوئیں اور اسی وقت دو تین دفعہ اپنی زبان سے یہ کہا ک پیر میاں اب کیا دیر ظہر کے بعد یہ واقعہ ہوا پھر اسی روز چار بجے شام کو پانچ منٹ کے اندر ملک عدم کو سدھار گئیں ۔ حضرت اقدس نے جواب تحریر فرمایا کہ سبحان اللہ عجیب خاتمہ ہوا سب اولیاء کو بھی یہ بات فضلیت نصیب نہیں ہوئی ان کے لئے مغفرت و درجات اور احیاء کے لئے صبر کی دعا کرتا ہوں اور پھر زبانی اظہار مسرت وحیرت فرماتے رہے اور فرمایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے خبر بیعت سن کر خاص کشش ہوئی ۔ پھر فرمایا کہ بزرگوں کا قول ہے کہ جنبتہ من جذبات الحق خیر من عمل لثقلین ہزارعمل ایک طرف اور جذبہ حق ایک طرف پھر فرمایا کہ اپنے بزرگوں سے میں نے سنا ہے کہ حضرت حاجی صاحب کے سلسلہ والوں کا خاتمہ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے ۔ پھر کئی واقعات اپنے اہل سلسلہ کے حسن خاتمہ کے بیان فرمائے بعض واقعات اشرف السوانح میں بھی مذکور ہیں وہاں خطہ فرمالئے جائیں پھر استطرار یہ واقعہ بیان فرمایا کہ میری نانی کو بعد انتقال میرے ایک ماموں نے خواب میں دیکھا تو پوچھا کہ تم پر نزع میں کیا کیفیت گزری ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں ۔ میرے پاس تو حضور سرور عالم صلی للہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ چل میں ساتھ ہولی اس کے سوا مجھے کچھ خبر نہیں ۔ (215) حکایت سکندر رومی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھے تو نقل کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے لیکن مولوی عبداللہ صاحب مرحوم جن کو حضرت مولانا صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے خاص تعلق تھا کہتے تھے کہ مولانا نے ان سے فرمایا کہ ہم یہ سمجھتے تھے کہ ہمیں بھی تفسیر آتی ہے لیکن بیان القرآن دیکھ