ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
(5) داخل سلسلہ کرنے کی درخواست کا جواب فرمایا کہ ایک شخص کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ مجھ کو بھی داخل سلسلہ کر لیا جائے میں نے لکھا ہے کہ کس فائدہ کے لئے اور کیا وہ فائدہ بدون داخل سلسلہ ہوئے نہیں ہو سکتا یہ سب تعلیم ہے خدا نخواستہ کوئی مواخذہ یا مطالبہ تھوڑا ہی ہے تو ہر صورت میں پہلے ہی سے تعلیم شروع ہو جاتی ہے ـ ( 6 ) میخانہ کا محروم بھی محروم نہیں ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جو شخص یہاں سے خفا ہو کر جاتا ہے یا میں کسی حرکت پر ناراض ہو جاتا ہوں اور نکال دیتا ہوں وہ بھی محروم نہیں جاتا ـ خواجہ صاحب کا ایک شعر ہے اس کا ایک مصرع یہ ہے ـ ع ـ میخانہ کو محروم بھی محروم نہیں ہے ـ میں یہ نہیں چاہتا کہ سب مجھ سے راضی رہیں ـ نہیں ناراض رہیں مگر کچھ لے لیں ـ ( 7 ) نیچریت کا اثر ایک مولوی صاح ب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ بتلا ابھی پھیلی ہے پہلے کہیں یہ تکلفات نہیں تھے ـ نہ کوئی شیخ التفسیر کہلاتا تھا اور نہ شیخ الحدیث حتی کہ اکثر اکابر کو مولانا تک بھی نہ کہتے تھے صرف مولوی صاحب ـ اور اب تو شیخ التفسیر شیخ الحدیث امام الشریعت امام الہند ـ شیخ الہند ـ یہ شیخ الہند کا لقب حضرت مولانا محمود حسن صاحب دیوبندی رحمتہ اللہ علیہ کے لئے تجویز کیا گیا یہ حضرت مولانا کی قدر کی کہ شیخ العالم کو شیخ الہند کہتے ہیں ـ یہ مدعیان محبت ہیں ـ یہ سب نیچریت کا اثر ہے ـ ایک دوسری قسم کے القاب بھی نکلے ہیں جن کی نسبت میں کہا کرتا ہوں کہ آدمی ہو کر جانوروں کے نام اختیار کئے گئے کوئی بلبل ہند ہے ـ کوئی شیر پنجاب ہے کوئی طوطی ہند ہے ـ اب آگے کوئی گرگ ہند ہوگا کوئی اسپ ہند ـ کوئی فیل ہند ـ کوئی خرہند ـ کیا خرافات ہیں ـ اپنے بزرگوں کی سادہ روش کو لوگوں نے قطعا نظر انداز ہی کر دیا ـ اسی طرح یہ ہاتھ مومنے کی رسم اب ہو گئی ہے ـ اگر دس بیس کا مجمع ہو تو اس میں اچھا خاصہ وقت صرف ہوتا ہے خواہ اس غریب مخدوم کو پیشاب ہی کا تقاضا ہو ـ ( 8 ) سنت کا مفہوم