ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
ورنہ مجھ کو تعبیر سے ایسی اجنبیت بھی نہیں جس کو حقیقت میں عدم مناسبت کہہ سکتے ہیں ۔ چنانچہ ایک شخص نے اپنا خواب لکھا تھا کہ نعوذ باللہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ایک نازبیا حرکت کی ہے مجھ سے خواب بیان کیا گیا سنتے ہی فورا ذہن میں آیا کہ یہ شخص کسی شیعی مسئلہ کا معتقد ہے جو اس عضو کے ساتھ مخصوص ہے ۔ میں نے بھی جواب میں لکھ دیا ان کو تعبیر پڑھ کر حیرت ہو گئی کہ یہ کیسے سمجھ میں آیا ۔ ایک میرے دوست بیان کرتے تھے جن سے صاحب واقعہ نے بیان کیا تھا کہ ڈھیلے سے استنجا سکھلانے کا نہ معتقد تھا اور نہ میں اس پر عامل تھا اس لئے اپنے لئے تعبیر سے عدم مناسبت بھی نہیں کہہ سکتا پس غالب یہی ہے کہ جس خواب کو دیکھتے ہی ذہن میں تعبیر آ جاتی ہے اس کو تو میں خواب سمجھتا ہوں اور اس کے خلاف کو خیال ۔ (544) تعبیر خواب کے متعلق ایک تجربہ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اس کا اکثر تجربہ ہو چکا ہے کہ جس خواب کی تعبیر مطلوب ہوتی ہے خواہ وہ میں نے دیکھا ہو یا اور کسی نے اگر تعبیر فورا ذہن میں آ جائے یا میں نے اگر دیکھا ہو اور سو کر اٹھنے کے ساتھ ہی ذہن میں تعبیر آ جاوے وہ خواب اکثر صحیح ہوتا ہے میں ایک مرتبہ قصبہ بچہراؤں مدعو کیا گیا تھا اس وقت تحریک خلافت کا زمانہ تھا ترکوں سے جنگ ہو رہی تھی ۔ شب کو میں نے صبح کے قریب ایک خواب دیکھا جس کو اسی روز اپنے بعض دوستو سے جو ہمراہ سفر تھے بیان بھی کر دیا تھا وہ خواب یہ تھا کہ گویا میں اپنے ہی مکان کے صحن میں ہوں کہ ایک لڑکی سیاہ فام شتر سوار جس کی عمر تقربیا بارہ سال کی ہو گی جان ب مغرب سے میرے پاس آئی اس شتر کے پاؤں میں چاندی کا زیور بہت زیادہ ہے مجھ کو اس لڑکی سے بوجہ خلوت کے کلام کرتے ہوئے حجاب معلوم ہوا مگر چونکہ اور کوئی ذریعہ گفتگو کا نہ تھا اس لئے طوعا کرہا میں نے اس لڑکی سے سوال کیا کہ تو کہاں سے آئی ہے اس نے زبان سے کوئی