ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
سبب ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو جوشخص خواب میں دیکھے وہ حضور ہی ہوتے ہیں مگر ہیات و حالات کا اختلاف اس لئے ہوتا ہے کہ حضور آئینہ بھی ہیں ۔ ایک شخص نے حضور کو خواب میں حقہ پیتے دیکھا ۔ میں نے کہا کہ تم نے اپنی حالت دیکھی حضور آئنہ ہیں ۔ اپنی حالت تم کو نظر آئی (250) حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے خواب میں زیارت کا ایک بڑا انعام ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ زیارت جس کو خواب میں ہو جاتی ہے اس کا خاتمہ ایمان پر ہو گا ۔ (251) سفر منقطع ہونے میں بڑی راحت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سفر منقطع ہونے سے بڑی راحت ملی گو کامل اجتماع خاطر تو اب بھی نہیں وہ تو ذکر اللہ سے ہوتا ہے اللہ تعالی توفیق بخشے ۔ مگر ضروری سکون اور راحت ضروری ہے ۔ (252) آیات کی باہمی ترتیب بذریعہ وحی ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کےجواب میں فرمایا کہ آیتوں کی باہم ترتیب یہ بذریعہ وحی کے ہے اس میں کسی اجتہاد کا دخل نہیں اس وجہ سے اس کا بھی قائل ہونا پڑے گا کہ آیات میں مناسبت ضرور ہے ورنہ ترتیب نزول کو نہ بدلا جاتا ۔ اب رہا یہ کہ وہ مناسبت کیا ہے سو اس کا بتلانا ہمارے ذمہ نہیں مگر اجمالا یہ ضرور کہا جاوے گا کہ قرآن شریف کی آیتوں میں تناسب اور تناسق ضرور ہے ۔ اب یہ شبہ کہ وہ ربط سمجھ میں نہیں آتا تو سمجھ میں نہ آنا تو مستلزم اس کو نہیں کہ اس میں ربط نہ ہو ۔ دوسری بات یہ بھی سممجھنے کی ہے کہ جس ربط کو آج کل ربط سممجھا جاتا ہے کہ مسلسل متعارف تصنیفات کا سا رنگ ہو یہ قرآن میں نہیں اس لئے کہ کریم اور رحیم خدا وند جل جلالہ کا کلام ہے جو شفقت سے پر ہے اور شفقت کے مخاطبات میں تصنیفات کا سا ربط نہیں ہوتا ۔ مثلا باپ نے بیٹے کو ایک جلسہ میں کئی نصیحتیں کیں تو ان میں ایک گونہ مناسبت ہے مگر تصنیفات کا سا رنگ نہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ خود حالات جو مشابہ