ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
شیخ شدی زاہد شدی ولیکن انسان نہ شدی اب ٹھیک ہو گیا مولانا رومیؒ فرماتے ہیں ۔ آدمیت لحم و شحم پوست نیست آدمیت جز رضائے دوست نیست (120) آجکل تہذیب تعذیب ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جن کو دین حاصل ہو گیا اور اہل دین کی صحیح معنوں میں صحبت نصیب ہو گئی ان میں تو تہذیب پیدا ہو جاتی ہے ورنہ اس کے پیدا ہونے کا اور کوئی ذریعہ نہیں اور یہ جو آج کل کے بد دینوں کی تہذیب ہے اس کو میں کہا کرتا ہوں کہ یہ سب تہذیب نہیں تعذیب ہے بڑی تکلیف ہوتی ہے ۔ (121) مانسرہ سے ایک ماسٹر صاحب کا اشکال ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ان نو تعلیم یافتہ انگریزی خوانوں میں اور خصوصا جو اسکولوں میں ماسٹر یا ٹیچر ہیں عقل کا نام و نشان نہیں ہوتا ۔ کچھ تو اس تعلیم انگریزی کی نحوست پھر بچوں لڑکوں کی صحبت بس عقل رخصت ہو جاتی ہے ۔ ایک صاح نے جو ماسٹر ہیں مانسرہ سے زمانہ تحریک خلافت میں باوجود یہ کہ مجھسے بیعت بھی ہیں لکھا تھا کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ سب علماء وغیرہ تو تحریکات میں شریک ہیں تمہارے پیر کیوں شریک نہیں ۔ میں ان کو کیا جواب دوں ۔ میں نے لکھا کہ تمہارے پاس بہت سہل جواب ہے تم یہ کہ دو کہ میں نے ایسے مہمل پیر کو چھوڑ دیا ۔ بد عقلی دیکھئے تعلق تو کرتے ہیں اصرار کے ساتھ پھر شبہات کرتے ہیں ۔ اس پر جواب آیا ۔ معذرت کر کے معافی چاہی ۔ آگے بڑا طویل قصہ ہے میں بعیت کرنے میں اسی وجہ سے تنگی کرتا ہوں اور بہت کمی کے ساتھ بیعت کرتا ہوں کہ کیوں بد فہموں اور بد عقلوں کو بھرتی کیا جاوے کوئی فوج تھوڑا ہی بنانا ہے اور اگر فوج بھی بنانا ہوتی توایسے نالائق تو وہاں بھی بے کار ہی ثابت ہوتے ۔ دیکھئے فوج میں اگر اندھے لنگڑے لنجے آپاہج یا بیوفا بھرتی کر لئے جاویں تو کیا فائدہ جیسے وہاں یہ بے کار ثابت ہوں گے ایسے ہی یہ عقل کے اندھے فہم کے لنگڑے یہاں پر بے کار ہیں کام کے تو اگر ایک دو ہی ہوں وہی کافی ہیں۔ (122) رسمی دوکاندار مشائخ کی مذمت