ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
بعض بدوں بھٹی پر چڑھائے نہیں جا سکتا ۔ ٹھنڈے پانی سے مراد توبہ ہے ۔ گرم پانی سے مراد بیماری و حوادث ہیں ۔ صابن سے مراد موت ہے ۔ بھٹی سے مراد دوزخ ہے پس مومن کا دوزخ میں جانا میل کچیل داغ دھبہ سے پاک صاف ہونا ہے یہاں کی آگ میں تطہیر کی خاصیت رکھی گئی ہے دیکھو جیسے گوبر ناپاک مگر جل کر راکھ ہو کر پاک ہو جاتا ہے اسی طرح تم بھی خدا کی محبت اور عشق میں جل کر فنا ہو جاؤ مٹ جاؤ سوختہ افروختہ ہو جاؤ بس پاک صاف ہو کر پہنچو گے اسی کو فرماتے ہیں ۔ افرو ختن وسو ختن و جامہ دریدن پروانہ زمن شمع زمن گل زمن آموخت (262) نفس ایمان پر دخول جنت ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ نفس ایمان پر بھی دخول جنت ہو جاتا ہے یہ دوسری بات ہے کہ دخول اولی نہ ہو ۔ (263) اساتذہ کالجز و سکولز کی عقلیں لڑکے چھین لیتے ہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اکثر ان اسکولوں اور کالجوں کے مدرسین اور ماسٹروں کی عقلیں لڑکے ہی چھین لیتے ہیں (264) منعم کی طرف توجہ ہونا ضروری ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ نعمت کے ساتھ تعلق جبھی مذموم نہیں البتہ اس سے زیادہ منعم کی طرف توجہ ہونا ضروری ہے ۔ حق تعالی فرماتے ہیں قل ان کان اباؤکم و ابناءکم و اخوانکم و ازواجکم و عشیرتکم و اموال ن اقترفتموھا و تجارۃ تخشون کسادھا و مسکن ترضونھا احب الیکم من اللہ و رسولہ و جھاد فی سبیلہ فتربصو حتی یاتی اللہ بامرہ واللہ لا یھدی القوم الفسقین یعنی یہ چیزیں جو غیر اللہ ہیں اگر تمہیں اللہ اور رسول سے زیادہ پیاری ہوں تو تم منتظر رہو کہ تم پر کوئی وبال آئے گا حاصل یہ ہے کہ یہ نعمتیں بھی خدا کی ہیں ان کا نبعا محبوب ہونا برا نہیں مگر اللہ رسول سے احب یعنی زیادہ محبوب ہونا برا ہے ۔ اللہ رسول کے ساتھ اپنی جان سے بھی زیادہ محبت فرض ہے اس کو فرماتے ہیں ولو انا کتبنا