ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
پر فرمایا ۔ ارشاد : آپ کی حیثیت سے زیادہ ہے مجھے تو چار آنہ دیدیئے ہوتے کافی تھے ۔ پھر ان کے اصرار پر لے لیا ۔ اور فرمایا میں تو اس انداز کو پسند کرتا ہوں کہ ایک روز کی آمدنی سے زیادہ نہ دے چاہے برس ہی روز میں دے ۔ مختصر ہدیہ سے راحت ہوتی ہے قلب پر اللہ تعالٰٰی کا شکر ہے آپ صاحبوں کی دعا سے بہت آرام میں ہوں میرے واسطے زیادہ فکر کی ضرورت نہیں میرا خرچ ہی کیا ہے ( وہاں تھانہ بھون میں ) کچھ بھی خرچ نہیں ہے ۔ ہم تین آدمی ہیں دو گھر میں سے ایک میں ۔ باقی اگر خود خرچ بڑھالوں تو وہ اور بات ہے فقط ۔ واقعہ : جس روز حضرت والا کی واپسی کا دن تھا ۔ اور واپسی کا وقت شام کا تھا ایک صاحب سے ملنا تھا اور وہ خاص لوگوں میں تھے اور بیمار تھے باہر نہ آسکتے تھے انہوں نے صبح کے وقت ملنا چاہا تو اس پر حضرت والا نے فرمایا ۔ خاص شخص سے سفر کی واپسی میں اخیر میں ملے ارشاد : تیسرے پہر کو ملنا اچھا ہے ۔ اگر اس وقت مل لیں گے تو پھر چلنے کے وقت نہ ملنے کی حسرت باقی رہے گی ۔ ( اس کے بعد فرمایا ) حضورﷺ جب کسی سفر میں تشریف لیجاتے تو حضرت فاطمہ سے بالکل اخیر میں ملتے اور جب تشریف لاتے تو سب سے پہلے ان سے ملتے تاکہ مفارقت کا زمانہ کم ہوتا ۔ دلائل الخیرات کونسی پڑھے واقعہ : ایک صاحب نے سوال کیا کہ کونسی روایت کی دلائل الخیرات پڑھیں اس پر فرمایا ۔ ارشاد : دلائل الخیرات سے اصل مقصود یہ ہے کہ درود شریف پڑھیں سو اس میں سب برابر ہیں عبادت میں برکت جاتی رہتی ہے معصیت سے ارشاد : معصیت سے عبادت میں برکت جاتی رہتی ہے اس میں نورانیت نہیں رہتی ہے جیسے کوئی دوا کھائے اور بد پرہیزی بھی کرے ۔ دوا کی خاصیت تو رہے گی مگر قوت گھٹ جائے گی ۔ اسی طرح معصیت کی وجہ سے