ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
جائے تو ضائع نہیں ہوتا ۔ تھوڑا پانی کافی ہوتا ہے اور ہاتھ بخوبی دھل جائے جاتے ہیں ۔ پانی پت میں حضرت والا کا خیال صرف ایک دو دعظ ہونے کا ہونے کا تھا لیکن قدرت خدا کہ پانچ وعظ ہوگئے ۔ خواجہ صاحب نے اس مجموعہ مواعظ خمسہ کا لقب پنچ آپ ٌپانی بت تجویز کیا ۔ اور حضرت نے بھی اس کو پسند فرمایا ۔ پنچ آب بمعنیٰ انہار خمسہ ہے اور اس لفظ میں حرف بھی پانچ ہیں اور پانی پت احاطہ پنجاب میں واقع ہے ۔ اور حافظ لقاء اللہ صاحب نے تجویز کیا کہ وعظ جمال الجلال کے سرورق پر مخدوم جلال الدین کبیر الاولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کا فوٹو ہو اور وعظ طریق القلندر کے سرورق پر قلندر صاحب کی درگاہ کا فوٹو ہو ۔ اس کی بھی حضرت نے اجازت دی ۔ 28 صفر 1337 روز شنبہ 3 دسمبر 1918 ء واقعہ : حضرت کا قیام اپنے سسرال میں تھا گھروالوں سے فرمایا کہ کوئی دعوت بلا میری اطلاع اور اجازت کے منظور نہ کی جائے ۔ شہر کے ایک رئیس صاحب پیر کے دن شام کو تشریف لائے اور کل کی صبح دعوت کیلئے بالحاح اصرار کیا ۔ حضرت نے بہت اصرار کے بعد دعوت منظور فرمالی ۔ انہوں نے یہ بھی فرمائش کی کہ جب صبح کو کھانا کھانے کے لئے تشریف لائیں تو کچھ تھوڑا سابیان بھی ہوجائے حضرت نے اس سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ مستورات کا فرقہ وعظ ونصیحت کا زیادہ مستحق ہےاگروہ اس موقعہ پر کچھ سن لیں گے تو نفع ہی ہوگا ۔ فرمایا یہ سب کچھ صحیح مگر اپنی مصلحتوں کو اور ضرورتوں کو ان مصالح سے تلف نہیں کیا جا سکتا ۔ الغرض وہ بیان کیلئے اصرار کرتے رہے مگر حضرت نے انکار کیا ۔ حضرت والا شاید اس کے بعد گھر میں تشریف لے گئے اور ان صاحب سے کسی نے کہا کہ اگر مستورات کو کچھ وعظ ونصیحت سنوانا منظور ہے تو ان کو یہاں بھیج دئجئے وہ صاحب یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ خیر زیادہ نہیں دو ایک مسئلہ ہی بیان فرما دیں گے اور یہ سمجھا حضرت والا اس سے انکار نہ کریں گے ۔ یہ خبر دو چار آدمیوں کے کانو میں پڑگئی پھر کیا تھا اس پر حاشئے چڑھائے گئے اور کچھ سے کچھ ہوکر ذرا دیر میں شہر میں اڑگئ اور مشہور ہوگیا کہ کل صبح فلاں جگہ وعظ ہوگا ۔ حضرت والا اس سے بالکل بے خبر تھے اور صبح کو ھسب معمول ہوا خوری کو تشریف لے گئے ۔ جس گھر دعوت تھی وہاں شائقین وعظ کا مجمع ہوگیا اور ان میں سے بعض لوگوں کو صبر نہ ہوا ۔ اور حضرت کی تلاش میں جنگل کو چل دیئے حتی کہ حضرت کے پاس پہنچ گئے یہ اشخاص اتنے تھے کہ اچھا خاصا چھوٹا سا مجمع ہوگیا ۔