ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
رحمت جناب والا کے اصلاح فرما کر دعائے خیر فی الدارین فرمادیں تاکہ بفضل تعالیٰ احقر اس مرض عظیم سے خلاد پاکر کامیابی فی الدارین حاص کرے - جواب - خیال اور ہمت دونوں اختیار میں ہیں ان سے کام لو - سوال ( 88 ) آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ بیعت کس فائدہ کے لئے جوابا عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لئے اور کوئی غرض نہیں اور آپ نے فرمایا ہے کہ کیا وہ فائدہ بیعت پر موقوف ہے جوابا عرض ہے کہ پیر کی توجہ مرید پر ہوتی ہے اور مرید کو پیر کا حکم ماننے کا زیادہ خیال رہتا ہے - جواب - سب کو یا کسی کسی کو - سوال ( 89 ) حضرت کمترین اپنے اور اد ہمیشہ پورے ادا کرتا رہتا ہے کبھی چھوڑتا نہیں مگر اج کل طبیعت عجب رنگ پر ہے کہ ہر وقت الجھن میں رہتی ہے کسی چیز میں طبیعت نہیں لگتی تفکرات حد سے زیادہ پیدا ہوتے ہیں خیالات بد گھرے رہتے ہیں کمترین کی حالات بہت بدتر ہے دن بند خراب ہی ہوتی جاتی ہے حضور ہی دستگیری فرمادیں تو سنبھل سکتی ہے - جواب - میں دستگیری کروں یہ بھی خبر ہے کی میرا کام کیا ہے ؟ بقیہ سوال - حضرت کمترین کو صحبت نیک بہت مفید ہے تجربہ سے مفید معلوم ہوتا ہے جو یہاں میسر نہیں کیا صورت اختیار کی جاوے جو حضور تجویز کریں س پر عمل کیا جاوے - جواب - نیک لوگوں کے حالات کا مطالعہ کرو یہ اس کا بدل ہے - سوال ( 190 ) مولوئی مدظلہ علینا ولی من لدینا السلام علیکم - الجواب - السلام عکیلم بقیہ سوال - گزارش خدمت بابرکت میں یہ ہے کہ میں ایک ایسا شخص ہو کہ عرصہ سے جناب والا کی خدمت میں عریضہ بھی ارسال نہ کرسکا اسی اثناء میں دنیاوی امور سے سخت پریشانی رہی اور اب تک ہے - امید ہے کہ حضور والا اس گہنگار کے لئے دعا فرمائیں گے کہ باری تعالیٰ ان پریشانیوں کو دور فرما کر اپنی سچی محبت عطا فرمائیں - فقط والسلام - الجواب - آج سے کوئی مریض علاج شروع کرے اور بجائے علاج کے مدتوں کے بعد دعا کی درخواست کرے کیا اس نے اپنے منصب کا حق ادا کردیا -