ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
اس پر بھی اگر کوئی ناراض ہو ہوا کرے حق تعالیٰ مددر گار ہے اس پر نظر رکھنا چاہئے اور اس کو راضی رکھنا چاہئے بلکہ بعض اوقات تو خلق کی ناراضی سبب ہوجاتا ہے بہت آفات سے بچنے کا - ( 117 ) خلاصہ خط - کثرت کار کی وجہسے جناب کی خدمت بابرکت میں ایک عرصہ سے کوئی عریضہ ارسال نہ کرسکا جو باعث شرمندگی وپرا گندگی ہے خواستگار معافی ہوں آئندہ ایسی صریح لغزش ان شاٰ اللہ نہ ہوگی - جواب - کچھ مضائقہ نہیں اصلی کام میں کوتاہی نہ کرنا ہے - ( 118 ) ایک صاحب نے بغرض ادائے قرض نماز قضائے حاجت کا ایک خاص طریق لکھ کر اس کی بابت دریافت کیا تھا - مثلا اول رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد لا الہ الا انت سبحانک الا یہ سو بار پڑھے - وھکذا - جواب تحریر فرمایا کہ یہ طریقہ جائز تو ہے مگر طریق مسنون کے برابر نہیں - وہ طریق سنون بہشتی زیور میں مذکور ہے اس کے موافق کرلیا کریں - ( 119 ) مضمون - اب حضور کے فرمان کے مطابق چہل قدمی اور کژرت اور شروع کردی ہے - جواب - بہت بہتر ہے اللہ تعالیٰ نافع فرمادے - مضمون - مگر اس میں بھی یہی دھڑکا ہے کہ کہیں پھر ترک نہ ہوجاوے - جواب - اس فکر میں نہ پڑھیئے - راہر دگر صد ہنر دار و توکل بایدش ٭ اور اگر پھر بھی ایسا خیال آوے تو دوسرے خیال سے فورا اس کا علاج کیا جاوے کہ اگر یہ ترک ہوجاویگا تو پھر شروع کردیں گے اور ایسے تغیرات سے تو اکابر بھی خالی نہیں - مضمون - اب طبیعت میں ایک بات پیدا ہوگئی ہے اور اس سے کچھ دھارس بندھتی ہے کہ شاید کامیابی نصیب ہو وہ یہ کہ جب کبھی طبیعت میں کاہلی اس طرف سے آتی ہے فورا یہ جواب دیا جاتا ہے یہ ترک سنت ہے - شیطان کا کام ہے - دھوکہ دیتا ہے اور پھر ایک قوت آجاتی ہے - جواب - یہ تفہیم عنایت الہٰیہ ہے - مضمون - بڑے مضمون کی فکر یعنی خود ملازمت ہے دیکھئے کب رفع ہو - میں جیسا کہ