ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
وہ کون ؟ مجدد زمانہ وہ کون ؟ محدث ہگانہ اللہ اللہ شان کیا ہے جس نے یہ کہا ہے سچ کہا ہے خاصان خدا خدا نباشند لیکن زخدا جدا نباشند ہاں ایک نظر ادھر ساقی کچھ مہر غلام پر بھی ساقی اب تو اپنا سے بنا لے اس کی ہستی ترے حوالے میخانے میں جس قدر ہو مے دے صدقے ان انکھڑیوں کے صدقے منہ مانگی مراد وصل پائے محروم نہ تیرے در سے جائے بہ طالب عزت غلامی مقبول حسیش ہگرامی در پہ تیری پڑا ہوا ہے تیرا صدقہ وہ مانگتا ہے دے دے کچھ بھیک اس کو دیدے جاگے اس کا نصیب جاگے گلزار امید میں کھلیں پھول مقبول ہو عرض وصل مقبول یہ دور یہ ملیدہ تک اےتھانہ بھون تجھے مبارک خانقاہ امدادیہ جو پہلے حضرات اقطاب ثلاثہ شیخ المشائخ قطب الاقطاب غوث وقت حضرت حاجی شاہ امداد اللہ صاحب تھانوی مہاجر مکی سلطان العارفین سراج السالکین حضرت حافظ محمد ضامن صاحب شہید تھانوی اور افضل الفضلا اکمل الکملا حضرت مولانا شیخ محمد صاحب محدث تھانوی قدس سرہ اسرار ہم ونور اللہ مرقد ہم خلفائے سرجات اولیاء شہنشاہ اصفیاء مخدوم محترم الاتقیاء حضرت میں جی نور محمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی ایک جگہ مخلتف حجروں میں قیام کی وجہ سے دکان معرفت کہلاتی تھیں اس کی وہ متبرک سہ دری اور وہ مخصوص پر انوار و برکات حجرے جن میں خصوصیت کے ساتھ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ