ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
ہے جس کا اثر جسم پر اور روح حیوانی پر ہی ہوتا ہے - روح انسانی اس سے محفوظ ولذت گیر ہوتی ہے اور ایک حقیق مصیبت ہوتی ہے جیسے ایک دشمن سے دوسرے دشمن کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے پس مصبیت سے مراد قرآن مجید کی اس آیت - وما اصابکم من مصیبۃ فبما کسبت ایدیکم حقیقی مصبیت ہے - پس لا محالہ اس کے مخاطب بھی وہی ہوں گے جو اس مصبیت میں مبتلا ہیں - باقی اہل اللہ مثل انبیاء و اولیاء کاملین اس کے مخاطب نہیں کہ ان کی مصبیت محض صوری ہے - حقیقی نہیں - یہی وجہ ہے وہ دل سے پریشان نہیں ہوتے - گو جسم متالم ہوا اور ثمرہ اس کا رفع درجات ہوتا ہے یہی حال بچوں کی تکالیف کا سمجھئے - ( 147 ) خلاصہ خط - استفسار نمبر 1 بوقت عشاء بعد فرض و تر چار رکعت نماز نفل ہر رکعت یں سورہ فاتحہ اول رکعت میں - ھو الغفور الرحیم - دوسری میں ھو البر الرحیم تیسری میں سلام قولا من رب رحیم چوتھی میں عالم الغیب والشھادۃ ھو الرحمن الرحیم - پڑھتا ہوں پولیس کی ملازمت کی وجہ سے حافظ صاحب مرحوم سے عرض کیا تھا کہ ملازمت پولیس میں جو کچھ مجھ سے کام ہو سچا ہو اور غیب سے مدد ہو کہ سب کام سچے انصاف سے نکل آویں - تین چار برس سے پڑھتا ہوں ب جو حضور کا حکم ہو - جواب - یہ طریقہ طریق مسنون نہیں ہے طریق مسنون میں زیادہ فضیلت ہے یہ آیات جو نوافل میں پڑھتے ہیں نماز سے خارج اسی تعداد میں پڑھ لیا کریں اور نماز بہ طریق مسنون پڑھیں یعنی الحمد کے بعد اس میں صورتیں پڑھیں خواہ چھوٹی خواہ بڑی جیسا وقت اور ہمت ہو - استفسار نمبر 2 میں نیاز اللہ تعالیٰ ثواب روح پاک حضرت پیران پیر رحمتہ الہ علیہ گزارش کیا تھا ارشاد ہوا کہ اس عمل میں کیا نیت ہے - جواب - اس عمل کی تفصیل مجھ کو یاس نہی رہی میرا وہ خط ساتھ بھیجنا چاہئے تھا اب وہ خط اور یہ خط دونوں بھیجنے چاہئے اور یہ بھی لکھنا چاہئے کہ ان کو ثواب بخشنے میں کیا نیت ہے دنیا یا دین اگر دین ہے تو دین کا کون ساجزو - اس کو مفصل لکھںیں - ( نمبر 3 ) ذریعہ عریضہ حضور کا خادم ہوگیا ہو - حضور درخواست قبول فرمادیں - جواب - کسی درخواست بات صاف لکھنا چاہئے گول بات سے طبیعت پریشان ہوتی ہے -