ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
بختی کا تو مجھ کو علم ہے لیکن مہارت فن کا مجھ کو علم نہیں کیونکہ میں خود طبیب نہیں ( 72 ) ایک عزیز اہلکار نے جنہوں نے ایک عالی شان مکان جدید تیار کرایا ہے درخواست کی کہ افتتاح حضرت کے وعظ سے ہو چونکہ تنخواہ ان صاحب کی کم ہے اس لئے مکان مشتبہ ہے حضرت نے ان کی درخواست پر تحریر فرمایا - جواب - عزیز از جان سلمہ - السلام علیکم - یہ تو میرے برتاؤ سے آپ نے بھی اندازہ کرلیا ہوگا کہ مجھ کو آپ سے کتنی محبت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی چونکہ مجھ کو ایک مذہبی منصب یعنی خدمت تبلیغ سے تعلق ہے میرے قول و فعل کا اثر متعدی ہوتا ہے اس اشتباہ کی حالت میں عوام مجھ پر معترض ہوسکتے ہیں کہ نا جائز مکان کا افتتاح و عظ سے کیا - کیا اس کے اطمینان کی ایسی کوئی صورت ہے کہ عام خیالات کی اس کے متعلق تصحیح ہوجاوے اگر ایسا ہو جاوے تو آپ کا گھر میرا گھر ہے واقعی مجھ کو اپنے عزیزوں سے جتنا تعلق ہے کسی کو کم ہوگا - میں بھی اس طریقہ صحیح کو معلوم کرنا چاہتا ہوں - ( 73 ) ایک صاحب نے ایک عقد کی بابت مشورہ طلب کیا اور اس لڑکے کے ہاتھ کی کچھ تحریریں بھی بغرض اطمینان بھیجیں تحریر فرمایا - جواب - چونکہ محض چند پرچوں کے دیکھنے سے تمام ان ضروری امور کا اندازہ نہیں ہوتا جن کا معلوم ہونا مشورہ میں ضروری ہے اس لئے مشورہ سے معافی چاہتا اور دعاءے خیر کرتا ہوں - ( 74 ) مضمون - دورہ میں اہل مدو ہیڈ گھڑے اور لکڑی مفت کی استعمال کرتے ہیں میں احتیاط کرتا ہوں - کمہار سے کھڑے قیمتا خریدتا ہوں اور کوئلہ ساتھ رکھتا ہوں - اس پر سالن پک جاتا ہے اور ہر گانوں میں پہنچ کر کنڈے خرید کر روٹی پکوا لیتا ہوں اس وجہ سے میں اہل مدو ہیڈ سے علیحدہ ہوگیا اور اب میرا کھانا بالکل علیحدہ پکتا ہے مگر رواجا یہ بات کی تین مسلمان ایک جگہ رہتے ہیں اور میں تنہا بیٹھ کر کھانا کھا لیتا ہوں کچھ برا معلوم ہوتا ہے آیا اس میں کسی اصلاح کی ضرورت ہے یا نہیں - جواب - اس میں ایک تو مسئلہ کی تحقیق ہے وہ یہ کہ اگر ان کے طعام کی جنس حلال ہو تو صرف گھڑے یا لکڑی کے غیر حلال ہونے سے طعام حرام نہ ہوگا ان لوگوں کے ساتھ اپنا طعام