ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
بقیہ سوال - اور یہ پریشانی دور ہو - جواب - پریشانی کس طرح دور ہوجائے گی - دوسرا خط ( 33 ) بندہ کا دنیا کی بھلائی سے مطلب دنیا میں بھلائی مقصود بہ فلاح اخرت ہے - جواب - اس کو کون سمجھ سکتا ہے پہلے یہ یہ عبارت کیوں نہ لکھی - سوال ( 34 ) پریشانی کے دور ہونے کی ۃواہش میرے نفس کی خواہش ہے اس خواہش کے مناسب یا نا مناسب ہونے کی مجھے سمجھ نہیں ہے اس کے متعلق سمجھتا چاہتا ہوں - جواب - اس سے بحث نہیں کہ خواہش مناسب ہے یا نا مناسب سوال یہ ہے کہ اس سے پریشانی کیسے دور ہوجائیگی - یہ اس لئے پوچھتا ہوں کہ اپنے مطلوب کو سمجھ لو - سوال ( 35 ) عرصہ سے میری تمنا تھا کہ جناب والا کی زیارت کروں خدا خدا کر کے اس قابل ہوا ہوں کہ بلا زیر باری یہ سفر کر سکوں لہذا بصد درخواست ہے کہ براہ کرم مجھ کو حاضری کی اجازت عنایت فرمائی جاوے بلا اجازت ان شاۃ اللہ نہ کوئی بات عرض کروں گا نہ کوئی تحریر پیش کروں گا - جواب - اس عبارت سے تو مفہوم ہوتا ہے کہ آپ یہ بھی احتمال ہے کہ شاید بات کرنے یا تحریر کے پیش کرنے کی اجازت مل جائے سو اس کی بالکل امید نہ رکھئے اور نہ اجازت کی درخواست کی جاوے نہ اجازت ملنے کا کوئی قاعدہ - اب لکھئے جو لکھنا ہو اور یہ بھی لکھئے کہ ایسئ ملاقات کے کیا فائدہ ؟ دوسرا خط ( 36 ) میرا مطلب سوائے زیارت کے کچھ نہیں ان شاء اللہ تعالیٰ بالکل خاموش بیٹھنا رہوں گا کوئی تحریر نہ پیش کرنے کا ارادہ تھانہ ہے مجھ کو افسوس ہے کہ میں نے ایک غلط جملہ کر بلا وجہ جناب والا کو تکلیف دی براہ خدا معاف فرمادیں - ( 37 ) اس ملاقات سے کیا فائدہ مجھ کو ہوگا وہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے بظاہر ایک بزرگ کی زیارت اور وہ بھی جس کا میں ایک عرصہ سے متمنی ہوں ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی زیارت سے نفع ہی حاصل ہوگا - جواب - کیا اس نفع کا کچھ نام نہیں اور اگر وہ نفع نہ ہوا تو کیا سفر کے ضائع ہونے پر