ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
ایں سعادت بزور باز و نیست تانہ بخشد خدائے بخشندہ ( یہ نیک بختی بازو کے زور سے نہیں ہوسکتی جب تک بخشنے والا خدا ہی نہ بخشے ) حیات طیبہ اور درجہ ولایت حاصل ہونے کا نہایت سہل طریقہ مگر ہاں کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ مرتبہ کس کو حاصل ہوسکتا ہے ہم لوگ تو دنیا دار ہیں - سیکنڑوں طرح کے اشغال ہمارے ساتھ لگے ہوئے ہیں سو یہ خیال شیطانی ہے اور منشاء اس کا یہ ہے سمجھتے ہیں کہ تمام کاروبار دنیا کے چھوڑ کر حجرے میں بیٹھ کر تسبیح ہلاؤ - ہرگز نہیں - ہر شخص کے لئے جداگانہ طریق ہے اگر اس مقام پر ہر ایک کی تفصیل بیان کی جاوے تو ایک وقت طویل درکار ہے اور پھر بھی کافی نہیں اس لئے کہ یہ کیسے معلوم ہوسکتا ہے کہ میرے لئے کونسا طریق نافع ہے اس لئے میں تم کو ایک مختصر ہی بات بتلاتا ہوں اور جھگڑے کی بات بالکل نہیں بتاتا وہ یہ کہ مرشد کامل / 1 کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بے فکر ہو جاؤ اور لم و کیف / 2 کو چھوڑ دو - اپنے کو اس کے سسپرد کر دو اور اپنی رائے کو ہرگز داخل نہ دو - جو وہ طریق بتائے اس پر عمل کرو- ان شاء اللہ تعالیٰ کامیاب ہوگے ؎ بود مورے ہو سے داشت کہ در کعبہ رسد دست برپائے کبوتر زدوناگاہرسید یعنی ایک چیونٹی کو ہوس ہوئی کہ خانہ کعبہ میں پہنچے لیکن اپنے ضعف و عجز کو دیکھ کر مایوس تھی - اس نے دیکھا کہ ایک کبوتر ان حرم محترم سے بیٹھا ہے - وہ چیونٹی اس کے پاؤں کو لپٹ گئی اس نے ایک پرواز کی اور بیت اللہ شریف میں جاپہنچا - چیونٹی نے جو آنکھ کھولی تو دیکھا کہ خانہ کعبہ سامنے ہے تو صاحبو اسی طرح ہم اگرچہ ضعیف ہیں لیکن اہل اللہ کا دامن اگر پکڑ لیں گے تو ان شاہ اللہ تعالیٰ محرم نہ رہیں گے - اسی واسطے تو فرمایا ہے - کونوا مع الصادقین ( سچوں کے ساتھ ہوجاؤں ) عاقل کا ہر کام یا تو تحصیل / 3 منفعت کے لئے ہے یا دفع مضرت /4 کے لئے قاعدہ عقلیہ ہے کہ آدمی جو کام کرتا ہے اس سے دو چیزوں میں سے ایک شے مقصود ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 صیحح اور کامل پیر / 2 کیوں اور کیسے کہنے کو علت و مصلحت پوچھنے کو / 3 فائدہ حاصل کرنے کے لئے / 4 تکلیف و نقصان دور کرنےکے لئے