ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
بعض تو وہ ہیں جو کہ دوسرے کے مصائب پر ہنستے ہیں ۔ اور بعض وہ ہیں کہ افسوس تو کرتے ہیں مگر طعن کے طور پر اس کی بابت اسی حدیث میں ہے ۔ فیرحمھ (1) اللہ و یبتلیک یعنی ہنسو مت شاید بجائے اس کے تم مبتلا ہو جاؤ ۔ حکایت : کتب تاریخ میں لکھا ہے کہ ایک شخص اپنی بیوی کے پاس بیٹھا کھانا کھا رہا تھا ۔ اس وقت ایک فقیر مانگنے آیا ۔ اس نے فقیر کو جھڑک دیا ۔ اتفاق سے کچھ ایسا انقلاب ہوا کہ یہ شخص بالکل تباہ و پریشان ہو گیا ۔ حتی کہ جب بیوی کا نان و نفقہ بھی نہ چل سکا تو اس کو بھی طلاق دے دی ۔ اور اس نے کسی اور دولتمند سے نکاح کر لیا ۔ اتفاق سے اس دولتمند کے دروازہ پر کوئی شخص سوال کرنے آیا اس شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اس کو بھیک دے آؤ ۔ یہ جو دروزہ پر گئی تو وہاں سے روتی ہوئی لوٹی ۔ شوہر نے پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ میرا پہلا شوہر ہے اور اسی تذکرہ میں وہ قصہ سائل کے جھڑک دینے کا بھی بیان کیا ۔ اسی شوہر ثانی نے کہا کہ وہ سائل جو جھڑکا (2) گیا تھا میں ہوں ۔ خدا تعالی نے مجھے مال بھی دیا اور اس کی بیوی بھی دی ۔ یاد رکھو کہ خدا تعالی کی بڑی قدرت ہے ۔ پس عبرت حاصل کرو اور دوسروں کو مبتلائے مصائب دیکھ کر ڈرو ۔ بزرگوں نے بہت جگہ اس کو یاد دلایا ہے مگر ہم بے فکر ہیں ۔ خالق (3) اسباب کے ساتھ تعلق پیدا کرنے سے مصائب میں پریشانی نہیں ہوتی مصیبت سے بچنے کے لئے ظاہری اسباب پر دار و مدار مت رکھو کہ ہمارے پاس تو تعویذ ہے ہم کو طاعون نہیں آ سکتا یہ سب حکم خداوندی کے سامنے کیا حقیقت رکھتے ہیں سبب اصلی کو اختیار کرو اور وہ ارضاء (4) حق ہے اعمال میں احکام کے امتثال میں کوشش کرو کہ اس کے ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) کہ پھر اللہ تعالی اس پر رحم کر دیں اور تم کو مبتلا کر دیں ۔ (2) خود قرآن شریف میں سائل کو جھڑکنے سے منع فرمایا ہے لیکن اگر کوئی لپٹ کر ہی رہ جائے تو وہ جھڑکنا سائل ہونے کی وجہ سے نہ ہو گا اس کی زیادتی کی وجہ سے ہو گا وہ درست ہے ، پیشہ ور سائل اگر معلوم ہو جائے کہ یہ پیشہ ور ہے اس کو دینا اس کے حرام فعل کی امداد کرنا ہے اس کو نہ دینے میں یہ بات نہیں ۔ (3) تمام کاموں کے ذریعوں اور سببوں کو پیدا کرنے والے ۔ (4) اللہ تعالی کو خوش کرنا (5) تعمیل