ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
پرہیزی سے ان سے علاج کرانا کیوں نہیں چھوڑتے - واردات غیبیہ حق تعالی شانہ کے اضیاف ہیں : (47) فرمایا - واردات غیبیہ اگر ذکرو مجلس شیخ و غیرہ میں آئیں مثلا رونے کو جی چاہے تو بعض مشائخ کے نزدیک ان کو ضبط نہ کرنا چاہیے اور بعض مشائخ کے نزدیک ان کو ضبط ہی کرنا بہتر ہے - پہلے حضرات فرماتے ہیں کہ یہ واردات غیبیہ حق تعالی شانہ کے اضیاف ہیں - ان کی مہمانی کا حق ادا کرنا چاہیے اور حق یہی ہے کہ ان کے موافق عمل کرے - مہمان اور مسافر میں فرق : (48) فرمایا ضیف (1) وہ ہے جو خاص ملاقات ہی کے لئے آوے ورنہ ابن السبیل (2) ہے - علم کا زیادہ حصہ غیر مکتسب ہے : (49) فرمایا ومن یؤت الحکمۃ فقد اوتی خیرا کثیرا ( البقرہ آیت 269) اور جس کو دین کا فہم مل جائے اس کو بڑی خیر کی چیز مل گئی ـ صیغہ مجہول سے مفہوم ہوتا ہے کہ زیادہ حصہ علم کا غیر مکتسب اور وہبی ہے - اور حکمت سے مراد دین کی سمجھ ہے - الفاظ کا اثر دل پر : (50) فرمایا جو لغت کی کتاب ہے اس کا ذکر ہوا تو فرمایا اس کا 1ـ یسمان ـ 2 ـ مسافر