ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
علماء وقت سے اعتراضات دور کرنے کا میں اہتمام کر دوں گا ـ اور بدون ترتیب الاہم فالاہم کے علماء وقت سے اعتراضات کا رفع کرنا ضروری نہیں کہنے لگے بیشک ضروری تو نہیں لیکن مضر بھی نہیں تو اگر آپ اس کا انتظام کر ہی دیں تو کیا حرج ہے میں نے کہا ہاں کچھ حرج نہیں لیکن آپ کا یہ مشورہ ہے یا حکم ؟ کہنے لگے میں کون ہوں جو حکم کروں ! میں نے کہا جب مشورہ ہے تو مخاطب کو اختیار ہے کہ وہ مشورہ قبول کرے یا نہ کرے چنانچہ میں قبول نہیں کرتا ـ بس وہ بھی خاموش ہو گئے ـ میں نے کہا دفتر آ گیا تشریف لیجائیے بس اٹھ کر چلے گئے ـ مناظرہ اہل بریلی میں منصف کون ہو گا : (198) فرمایا بریلی والوں سے میں نے کہا کہ میں مناظرہ کروں تو مضائقہ نہیں مگر کوئی منصف یا حکم بھی تو ہونا چاہیے ـ اور وہ حکم عالم ہو گا یا جاہل اگر جاہل ہوا تو محاکمہ کیسے کرے گا اور اگر عالم ہے تو یا تمہارا ہم عقیدہ ہو گا یا میرا ـ پھر فیصلہ کیسے کرے گا ـ پھر جب کوئی ایسا منصف نہیں تو نتیجہ کیا ہو گا اس کا کوئی شخص جواب نہ دے سکا ـ سائنس کے اکثر مسائل ظنی ہیں : (199) فرمایا سائنس کے اکثر مسائل محض تخمینی ظنی ہیں ـ پھر غضب اس سے غیر مسلم قرآن کا رد کرنا چاہتے ہیں ـ اگر تخمینی سے آ گے بھی درجہ ہو تو اس تعارض کا ایک قاعدہ ہے اس کو یاد رکھو کہ کوئی مسئلہ قطعی عقلی کسی مسئلہ قطعی نقلی کا تو تعارض ہو ہی نہیں سکتا اور ظنی عقلی و ظنی نقلی میں تعارض ہو سکتا ہے تو ظنی نقلی کو ترجیح دی جاتی ہے اور اگر قطعی عقلی اور ظنی نقلی