ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
عجیب لوگ :(312) فرمایا ـ ایک صاحب کا خط آیا ہے کہ میں نے چکی چلائی تھی اس میں نقصان پہنچا قرضدار ہو گیا ہوں ـ کسی اپنے مرید سے قرضہ دلوا دیجئے یا چندہ کرا دیجئے میں لکھدیا ہے جو کام کبھی نہ کیا ہو وہ ہو نہیں سکتا ـ عجیب کوگ ہیں ـ ناگوار طبیعت : (313) فرمایا ـ جو کوئی مکان پر جا کر پکارتا ہے تو سخت ناگوار ہوتا ہے ـ خدا کے بندے دو گھڑی تو دم لینے دے یہ تو خیال کر کہ میں کس مصلت سے آیا ہوں ـ ہاں اگر کوئی جلدی کا کام ہو اور ضرورت اشد ہو تو مضائقہ نہیں ـ صبر کا صلہ : (314) کانپور سے ایک طالب علم آیا اور کہا کہ فلاں شخص کے ورثاء روپیہ مدرسہ کا نہیں دیتے فلاں مولوی صاحب کا نالش کرنے کا ارادہ ہے ـ دعا فرمائیے کہ اللہ تعالی کامیاب کرے ـ فرمایا دعا تو کرتا ہوں مگر مولویوں کو اس قصہ میں نہ پڑنا چاہیے ، عدالت میں جانا اور جن کو سلام بھی روا نہیں ان کی خوشامد کرنی پڑتی ہے ـ بعض اوقات رشوت بھی دینی پڑتی ہے ـ فقہا نے تو لکھا ہے کہ مولوی کو تو کسی دستاویز پر شہادت بھی نہ لکھنی چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے فریق کے قلب میں بغض اور کینہ پیدا ہو جاتا ہے جو بوجہ شغل قلب کے مضر ہے اور فیوض بھی بند ہو جاتے ہیں ـ فرمایا ہمارا کام مقدمہ بازی کرنا نہیں ہے مولانا فتح محمد صاحب مرحوم کے وقت میں ایک شخص کا مسجد کے وقف سے معاملہ تھا مولوی صاحب اس مسجد کے متولی تھے مگر خاموش ہو کر بیٹھ گئے اور