ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
اور اس پر کسی سے مواخذہ نہیں ہے اس امت کو بھی تخصیص نہیں اور بقاء وسوسہ جو عدم تنبہ سے ہو سو یہ درجہ تنبہ نہ ہونے تک امم سابقہ سے معاف نہ تھا - اور ہماری اس امت سے معاف ہے - باقی تنبہ ہو جانے کے بعد پھر وسوسہ وغیرہ کا امتداویہ کسی سے بھی معاف نہیں شیخ کو کسی معتقد کا سلام نہ پہنچانے میں مصلحت :(34) فرمایا اہل طریق نے کہا ہے کہ یہ شیخ کے پاس جائے تو کسی معتقد کا سلام شیخ کو نہ پہنچا دے - اس کی مصلحت یہ ہے کہ شیخ کے پاس آ کر اکثر لوگ اپنے امراض کو تو پیش نہیں کرتے بس ان کی غایت صرف سلام ہی پہنچانا ہے - چنانچہ جب بعض لوگوں کو یہاں اس عادت سے منع کیا گیا تب ان کو اپنے حال پر توجہ ہونے لگی - اہل تمکین کا مذاق : (35) فرمایا - مشہور ہے کسی نے کسی بزرگ کو کہا کہ مجھے کسی خاص وقت میں یاد کرنا - انہوں نے فرمایا - لعنت ہو ایسے خاص وقت پر جس میں تم مجھے یاد رہو - یہ در اصل اہل تلوین کا مذاق ہے باقی اہل تمکین جن کو مقام جمع الجمع حاصل ہے ان کو تو توجہ الی الخلق سے مانع نہیں ہوتی - چنانچہ سیر کی روایت ہے کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی شب میں عین قرب کی حالت میں امت کو یاد فرمایا اور امت کے لئے دعا فرمائی - پس اہل تحقیق جب مخلوق کو دیکھتے ہیں تو وہ اس کو مراۃ حق سمجھ کر دیکھتے ہیں جیسا کہ محبوب پیچھے کھڑا ہو - آنکھوں سے غائب ہو لیکن سامنے ایک آئینہ رکھا ہے جس میں محبوب کا پورا نقشہ نظر آتا ہے تو محبوب کو ایسی حالت میں دیکھنے کے دو طریقے ہیں ایک پیچھے مڑ کر