ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
خلوت اور جلوت سے معلق ارشاد مولانا رومؒ فرمایا حضرت مولانا رومیؒ نے ایک عجیب بات لکھی ہے کہ جو لوگ خلوت کو جلوت پر ترجیح دیتے ہیں ۔ ان کو جواب دیا کہ ترجیح دینی تمہاری یہ جلوت ہی سے ہوئی ہے تو پھر خلوت کو کس طرح علی الاطلاق جلوت پر ترجیح دیتے ہو ۔ حضرت آدمؐ کی تعلیم کیسے ہوئی فرمایا آدمؑ کی تعلیم تعلم پر اعتراض ہے نہایت مہمل ہے وہ یہ کہ کس طرح تعلیم ہوئی کیونکہ تعلیم کیلئے پہلے کچھ الفاظ ہوں گے ۔ فرمایا بالکل مہمل ہے کیونکہ بچوں کو روز مرہ جس طرح تعلیم دیتے ہیں ۔ اسی طرح ان کو تعلیم ہوئی ۔ بر عمر کو زیادہ کرتی ہے فرمایا ابن قیم نے اس کا نہایت عمدہ جواب دیا کہ بر عمر کو زیادہ کرتی ہے اس پر یہ شبہ ہے کہ تقدیر میں عمر مقرر ہے پھر زیادہ کیسے ہوئی جواب یہ دیا ۔ سب اعمال کا یہی حال ہے ۔ رزق مقرر ہے مگر پھر بھی اسباب کرتے ہیں ایسا ہی حال بر کا ہے ۔ وعظ کس کو کہنا مناسب ہے وہ وعظ کہے جس کی کتابیں ختم ہو چکی ہیں ۔ ایک تو مسائل صحیح بیان کرے گا دوسرا اگر پہلے وعظ کہنے لگا تو تحصیل علوم سے رکے گا ۔ دوسرے سلوک میں بھی مشغول نہ ہو شاغل سلوک کو بھی مضر ہو گا ۔ تعطل کی دو قسمیں ایک شخص نے کہا کہ اگر جہنم کا عذاب منقطع ہو جائے تو صفات باری کا تطل لازم آ ئے گا ۔ فرمایا نہیں ۔ عذاب جہنم کا اگرچہ ابدی ہے اور نصوص اس میں قابل تاویل نہیں اس کا منکر کافر ہو گا ۔ مگر انقطاع کی تقدیر سے تعطل لازم نہیں ۔ کیونکہ تعطل دو قسم ہے ۔ ایک قسم یہ ہے کہ ارادہ کرے کا م کا اور کام نہ کر سکے گو یا مشین بے کار ہو گئی ۔ یہ تعطل عیب ہے ۔ یہ واجب کی