ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
قرنطینہ میں ہیں آج دیا پہلے نہیں دیا ـ اس نے کہا یہ نماز جنازہ کی مز دوری ہے ـ فرمایا کہ میں نے جواب دیا کہ نماز پر مز دوری جائز نہیں ـ مفت وعظ کرنے میں وعظ کی بے قدری نہیں فرمایا کانپور میں ایک دفعہ وعظ کے بعد کسی شخص نے روپے دیے میں نے واپس کر دیے ایک مولوی صاحب نے کہا کہ مفت وعظ میں وعظ کی بے قدری ہے ـ میں نے کہا کہ فروخت کرنے میں بے قدری نہیں اور مفت میں بے قدری ـ خلیفہ بننے کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اپنے خاندان سے خطاب فرمایا کہ حضرت عمر جب خلیفہ ہوئے تو سب اپنے خاندان کو جمع کیا اور فرمایا کہ پہلے تم عمر کا خاندان تھے اب خلیفہ کے خاندان سمجھے جاؤ گے ـ اس واسطے اب اگر تم نے کوئی غلطی کی ـ لوگ اس سے تمسک کریں گے ـ اسی واسطے اب اگر تم میں سے کسی نے غلطی کی تو دو گنی سزا دوں گا ـ پھر فرمایا کہ یہ قرآن سے بھی ثابت ہے ازواج مطہرات کی سزا میں ـ اس میں ازواج مطہرات کی فضیلت کا بھی ثبوت ہے کہ تمہاری عظمت کی وجہ سے تم کو سزا بھی زیادہ ہے ـ آ گے دوسرے جملہ سے بھی عظمت معلوم ہوتی ہے ـ و کان ذکل علی اللہ یسیرا اور یہ اللہ پر آسان ہے ـ مطلب یہ ہے کہ گو تم بہت بلند مرتبہ ہو کہ تمہاری سزا کا تصور بھی مشکل ہے ـ مگر اللہ تعالی اس پر بھی قادر ہیں ـ اور فرمایا کہ اسی واقعہ میں فاحشۃ مبینۃ سے بھی عظمت ظاہر ہوتی ہے ـ کیونکہ فاحشہ کے معنی یہاں بد کار نہیں بلکہ ایذاء ہے ـ جناب رسول مقبولؐ کو ایذا دینا ایسا برا ہے کہ اس کیلئے وہ لفظ ذکر کیا جو بد کار کے لئے اختیار کیا جاتا ہے ـ تو اس میں حضورؐ کی شان عظمت کا پتہ لگا اور مبینہ یہاں بھی متبینہ کے ہے کیونکہ باب تفعیل بمعنی باب تفعل آ جاتا ہے ـ مگر صیغہ تفعیل کا اختیار کرنا اس میں مبالغہ ہے اور حضرتؐ