ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
ملفوظات حکیم الامت جلد ـ جلد ـ 26 ـ کاپی ـ 17 کام کرنے والا اگر آئے تو یہ کام چھوڑ دے ( مثلا مدرسہ وغیرہ ) تسخیر جنات کا عمل جاننا ایک شخص نے خط بھیج کر یہ دریافت کیا کہ تسخیر جنات کا عمل بتا دیجئے ۔ فرمایا کہ تسخیر جنات تو جانتا ہوں ، تسخیر جنات نہیں جانتا ۔ میں نے حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ سے تسخیر جنات کا عمل دریافت کیا تھا ۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں ہے مگر تم بتلاؤ کہ بندہ بننا چاہتے ہو یا خدا ؟ پھر کبھی ہوس نہ ہوئی ۔ لوگ مرجا ہونا پسند نہیں کرتے فرمایا لوگ مرجع ہونے کو پسند کرتے ہیں مرجا ہونے کو پسند نہیں کرتے ۔ قرآن شریف کو لوگ کب دنیوی نفع کی نیت سے پڑھتے ہیں فرمایا لوگ قرآن شریف کو بھی دنیاوی منفعت کیلئے پڑھتے ہیں عملیات والے آیت قطب بہت پڑھتے ہیں ۔ علوم مکاشفات میں خطرہ ہے فرمایا علوم معاملات ( شرعی احکام ) نافع ہیں اور علوم مکاشفات ( تکوینی ) میں خطرہ ہے ۔ خصوصا مکاشفات الہیہ بہ نسبت مکاشفات کونیہ زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ یہ ظنی ہیں ۔ ان کے مقتضاء پر عمل کرنا آیت لا تقف ما لیس لک بہ علم ( جس کا تجھ کو علم نہ ہو اس پر مت ٹھہر ) ۔ کے خلاف ہے ۔ اسی واسطے علم کلام میں جو مباحث ہیں ۔ وہ حقیقتا درجہ منع میں ہیں اور وہ فلاسفہ کے جوابات ہیں کہ تم جو کہتے ہو وہ غلط ہے ۔ کیونکہ اس میں تمہارے قول کے علاوہ اور بھی چنداں احتمال ہیں تو تمہارا کہنا معین اور قطعی نہ ہوا ۔ اور اگر مباحث کلامیہ درجہ منع میں نہ ہوں تو ان مباحث کے یقینی ہونے کا دعوی کرنا نہایت خطرناک ہے ۔ کیونکہ نسبت کا علم موضوع کے علم پر موقوف ہے ۔ اور موضوع کا علم چونکہ ہے نہیں ۔ اس واسطے نسبت کا علم بھی نہ ہو گا ۔ اور جب نسبت کا علم نہیں تو علم کا دعوی کرنا لا تقف مالیس لک بہ علم کے خلاف ہو گا ۔ مثلا اس کلام میں کہ ،، کلام اللہ لا عین ولا غیرا " ۔ اس میں علم