ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
ہمارے سامنے چودہ سو برس کی تاریخ ہے اس میں اہل کمال کا مجموعہ کثیر نظر آتا ہے ورنہ موجودہ زمانے میں بھی اہل کمال اسی نسبت سے موجود ہیں ( گو درجہ کمال میں انحطاط ہو ) ۔ علم پر عمل اور تقدس کے بغیر لوگوں پر تعلیم کا اثر نہیں ہوتا فرمایا کہ مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی روایت ہے کہ ہو شبلی نعمانی سے ملے اور ان سے پوچھا کہ آپ کے نزدیک مسلم قوم کی فلاح کا کیا راستہ ہے تو فرمایا کہ جب تک قوم کے قلوب میں اعتقاد و اعتماد اچھے لوگوں کا نہ ہو کوئی فلاح کی صورت نہیں اور اعتقاد بغیر تقدس اور اعمال ظاہرہ و باطنہ کی درستی کے حاصل نہیں ہو سکتا ۔ مولانا عبدالخالق صاحب واعظ دیو بند یہ بزرگ دارالعلوم دیو بند کے قرن اول کے لوگوں میں سے ہیں ۔ دیو بند کے بڑے خطیب اور واعظ مشہور تھے ۔ انصاری خاندان سے تعلق ہے ۔ دیو بند میں انصاری خاندان انہیں کا معروف ہے ۔ حضرت ملا محمود صاحب دیو بندی جو دار العلوم دیو بند کے سب سے پہلے مدرس تھے یہ ان کے شاگرد تھے حضرت نے فرمایا کہ میں نے خود ملا محمود صاحب سے سنا ہے کہ وہ ابتداء ہی سے متقی تھے ۔ یہ ضروری نہیں کہ جو تدابیر کفار کی ترقی کا ذریعہ ہوں مسلمانوں کے لئے بھی ایسی ہی ہوں ارشاد فرمایا کہ آج کل جو قومی اجتماعی ترقی کے لئے تدابیر سیاسیہ اختیار کی جا رہی ہیں یہ مرکب ہیں آثار کفر اور آثار اسلام سے ۔ جب انکو کفار اختیار کرتے ہیں تو وہ اسلام سے کچھ قریب ہو جاتے ہیں اسکی برکت سے کامیاب ہوتے ہیں اور جب انکو مسلمان اختیار کرتے ہیں وہ کفر سے قریب ہوتے ہیں اس لئے نا کام ہوتے ہیں ۔ پھر فرمایا کہ مسلمانوں کو کافروں پر قیاس کرنا ایسا قیاس ہے جیسا کسی بوجھ بجھکڑ کا قیاس مشہور