ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
صفحہ نمبر 49 کی عبارت شیخ طریق کی تقلید کی وجہ ارشاد ۔ امام ابو حنیفہؒ کی تقلید تو احکام میں کی جاتی ہے اور شیخ طریق کی تقلید معالجات اور امور انتظامیہ میں کی جاتی ہے اس لئے غیر مقلد شیخ حنفی کی تقلید سے مقلد نہ بن جائے گا ۔ نفس پر جرمانہ کی سند ارشاد ۔ وطی حائض اور ترک جمعہ پر حضورؐ نے تصدیق دینار و نصف دینار کا امر فرمایا ہے جس سے جرمانہ مال کا بطور معالجہ کے ثبوت ہوتا ہے ۔ توسل کی حقیقت ارشاد ۔ توسل کی حقیقت یہ ہے کہ اے اللہ فلاں شخص میرے نزدیک آپ کا مقبول ہے اور مقبولین سے محبت رکھنے پر آپ کا وعدہ رحمت ہے ۔ المراء مع من احب میں پس میں آپ سے اس رحمت کو مانگتا ہوں ۔ پس توسل یہ شخص اپنی محبت کو اولیاء اللہ کے ساتھ ظاہر کر کے اس محبت پر رحمت و ثواب مانگتا ہے اور اولیاء اللہ کا موجب رحمت و ثواب ہونا نصوص سے ثابت ہے ۔ چنانچہ متحابین فی اللہ کے فضائل سے احادیث بھری ہوئی ہیں ۔ اب یہ اشکال جاتا رہا کہ بزرگی اور برکت کو رحمت حق میں کیا دخل ۔ دخل یہ ہوا کہ اس بزرگ سے محبت رکھنا حب فی اللہ کی فرد ہے اور حب فی اللہ پر ثواب کا وعدہ ہے ۔ حقیقت توسل پر ایک شبہ کا جواب ارشاد ۔ توسل کی حقیقت جو اوپر بیان کی گئی ہے وہ تو کسی کو معلوم نہیں ۔ پھر اس حقیقت کا قصد کر کے کون توسل کرتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ جو بات جائز ہے وہ اس وقت تک جائز رہے گی جب تک نا جائز کا قصد نہ کیا جائے اور یہ ظاہر ہے کہ اہل حق جو توسل کرتے ہیں وہ نا جائز معنی کا قصد نہیں کرتے گو جائز معنی کا بھی قصد نہ ہو ۔ ہدیہ کو اصل بنانا اور زیارت کو تابع ۔ دلیل قلب محبت کی ہے ارشاد ۔ آج کل کا مذاق یہ ہے کہ تحفہ کا اہتمام پہلے کرتے ہیں زیارت کا قصد بعد میں کرتے ہیں گویا زیارت تابع ہے اور تحفہ اصل ہے یہ قلت محبت کی دلیل ہے ۔ خالی جائے بھرا آئے کی توجیہہ ارشاد ۔ خالی جاوے خالی آوے ۔ یعنی جو عقیدت و محبت سے خالی جاوے وہ فیض سے خالی