ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
صفحہ نمبر 11 کی عبارتتعارف کتاب از عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالئی عارفیؒ خلیفہ ارشد حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانویؒ بسم اللہ الرحمن الرحیم کتاب ۔ انفاس عیسی ۔ حقیقا اسم بامسمی ہے ۔ اس میں ایسے احوال و کیفیات ۔ خطرات وساوس اور شکوک و اشکال باطنی پر روشنی ڈالی گئی ہے جو اکثر و بیشتر سالکین طریقت و طالبین تزکیہ نفس کو پیش آتے رہتے ہیں ۔ ان کے متعلق حضرت حکیم الامت تھانویؒ کے معالجات روحانی و مجربات ایمانی اس کتاب میں درج ہیں ۔ جو تائید الہی کے باعث اعجاز مسیحائی کے مصداق ہیں اور جن سے بے شمار مایوس الاحوال لوگوں کو حیات نو نصیب ہوئی ہے ۔ مجھے خود ذاتی تجربے سے اس کا یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالی یہ کتاب خواص و عوام کے لئے بہت نافع اور عقدہ کشائے رموز باطنی ثابت ہو گی ۔ واللہ المستعان کراچی 3 رجب المرجب 1400 ھ احقر محمد عبد الحئی عفی عنہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ ۔ العالی نے اپنی ایک مجلس میں اس کتاب کا یوں تعارف کرایا ہے ۔کہ یہ کتاب حضرت تھانویؒ کے اصلی ملفوظات ۔ آپ کی تربیت ہدایات اور نفسانی امراض کے علاج کے لئے سفید اور مجرب نسخوں کا خلاصہ ہے جس کو حضرت والا کے خاص خلیفہ مجاز حضرت مولانا محمد عیسی صاحبؒ نے مرتب کیا ہے ۔ حضرت تھانویؒ