Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

39 - 58
اس دعا میں یہ خاصیت ہے تو میں بھی کیوں نہ مانگوں؟چناں چہ جہاں انہوں نے یہ واقعہ تحریر کیاہے وہاں اپنے لیے بھی یہ دعا مانگی اور اس کے بعد یہ دعا مزید مانگی کہ اَسْعِدْ نِیْ فِی الدَّارَیْنِ اے اللہ!اے اللہ! مجھے دونوں جہاں میں نیک بخت بنادیجیے، اچھی قسمت والا بنادیجیے وَکُنْ لِّیْ اور آپ میرے خاص بن جائیے وَلَا تَکُنْ عَلَیَّ اور میرے خلاف کبھی نہ ہوجائیں وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ بَغٰی عَلَیَّ اور میری مدد کیجیے ان لوگوں پر جو مجھ سے بغاوت کرکے مجھے تکلیف اور نقصان دینا چاہتے ہیں وَاَعِذْنِیْ مِنْ ھَمِّ الدَّیْنِ  اور مجھے قرض کے غم سے نجات دے دیجیے وَقَھْرِ الرِّجَالِ اور لوگوں کے سب وشتم اور ظلم وجور سے مجھ کو محفوظ فرمادیجیے وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَاءِ    اور دشمنوں کے لعن  وطعن سے اور اعتراضات سے مجھے بچا لیجیے۔24؎
وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ
معلوم ہوا کہ اسمائے اعظم مَلِیْکا ور مُقْتَدْر کے واسطے سے دعا قبول ہوتی ہے، لہٰذا یہ دعا بھی مانگ لیں کہ یااللہ! ہمارے ذمہ جو والدین کے حقوق ہیں، رشتہ داروں کے حقوق  ہیں، اولاد کے حقوق ہیں  اُن کو صحیح طور سے ادا کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرما، کیوں کہ حقوق العباد کا معاملہ اتنا اہم ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کے صاحبزادوں نے اپنے ابّا یعنی حضرت یعقوب علیہ السلام سے عرض کیا کہ ہم نے اپنے بھائی پر ظلم کیا ، اُس کو کنویں میں پھینک دیا،تاکہ وہ مرجائیں یا کوئی قافلہ ان کو اٹھاکر لے جائے۔ بھائی یوسف نے تو  ہمیں معاف کردیا لَا تَثۡرِیۡبَ عَلَیۡکُمُ الۡیَوۡمَ25؎ کہہ دیا کہ آج کے دن تم پر کوئی الزام نہیں، میں تم سب کو معاف کرتا ہوں،لیکن ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے معاف نہ کیا ہو،کیوں کہ کبھی بیٹا معاف کردیتا ہے، لیکن ابا کہتا ہے کہ نہیں میرے بیٹے نے معاف کردیا، میں بحیثیت
_____________________________________________
24؎   روح المعانی :96/27،القمر(54۔55 )،داراحیاءالتراث، بیروت
25؎   یوسف:92
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter