Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

37 - 58
رونے ہی سے بنتا ہے۔ بابا آدم علیہ السلام کا کام رونے ہی سے بنا۔ اسی طرح ہم لوگوں   کا کام بھی رونے ہی سے بنے  گا۔ رونے سے پچھلے گناہوں کی معافی بھی ہوجائے گی اور  اگلے گناہوں سے بچنے کی توفیق بھی ہوجائے گی۔ اگر صحیح معنوں میں رونا نہ آتا ہو تو رونے والوں کی شکل بنالو، یہ بھی حدیث سے ثابت ہے۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:رونا نہ آئے تو رونے والوں کی شکل بنالو۔22؎ اللہ تعالیٰ کا فضل اس پر بھی ہوجائے گا۔تو میں عرض کررہا تھا کہ سعید بن المسیّب کے شاگرد بھی تابعی تھے۔ ایک تابعی دوسرے تابعی کا استاد بنا ہوا ہے۔ اس میں کیا اشکال ہے جبکہ بعض صحابی دوسرے صحابہ کے استادبنے ۔ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ قرأت میں حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے استاد ہیں۔
تابعی اس کو کہتے ہیں جس نے صحابہ کو دیکھا ہو۔ حضرت مکحول تابعی تھےجو شام کے سب سے بڑے مُفتی تھے۔ اتنے جلیل القدر مفتی کے استاد سعیدا بن المسیب بھی بڑے جلیل القدر تابعی تھے، جن کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ احادیث سب سے زیادہ یاد تھیں۔ مفتیٔ شام حضرت مکحول رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیںطُفْتُ الْاَرْضَ کُلَّہَا فِی طَلَبِ الْعِلْمِ میں نے علمِ دین کی طلب میں  زمین کی بہت سیر کی فَمَا لَقِیْتُ أَعْلَمَ مِنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیَّب میں نے سعید بن المسیّب سے بڑھ کر کسی عالم کو نہیں پایا۔
اسماء اعظم مَلِیْکٌاور مُقْتَدِرٌکے معانی
ایک آیت کی تشریح میں علامہ سید آلوسی بغدادی رحمۃاللہ علیہ نے حضرت سعید بن المسیب کا ایک واقعہ لکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ
اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَہَرٍ فِیۡ مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِنۡدَ مَلِیۡکٍ مُّقۡتَدِرٍ23؎
اللہ پاک کے دو نام ہیں مَلِیْک اور مُقْتَدِر۔ مَلِیْککے معنیٰ کیا ہیں؟ مَلِکاور مَلِیْک میں کیا فرق ہے ؟جبکہ دونوں اللہ تعالیٰ کے نام ہیں۔مَلِکْکےمعنیٰ ہیں صاحبِ مملکت اور
_____________________________________________
22؎   سنن ابن ماجۃ:446(4196)،باب الحزن والبکاء،المکتبۃ الرحمانیۃ
23؎   القمر:55-54
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter